ملک قومی زبان اردو کا نفاذ کیا جائے

 وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں قومی زبان اردو میں خطاب کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں اردو کی عزت افزائی ہوئی اور پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔اسی مناسبت سے ہم وزیر اعظم پاکستان، صوبائی وزرا اعلی اور چیف سیکرٹری کی توجہ دستورآرٹیکل 251کی طرف مبذول کروانا چاھتا ہوں کہ دستورکے آرٹیکل 251 کے مطابق پاکستان کی سرکاری اور قومی زبان اردو قراردی گئی ہے۔ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8ستمبر 2015 کے فیصلے میں دستور پاکستان کے آرٹیکل 251 کو ہرسطح پر فوری طور پر نفاذ کا حکم دے رکھا ہے۔بدقسمتی سے ہمارے حکمران اور سرکاری افسران مسلسل دستورکی خلاف ورزی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کا ارتکاب کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں اور قومی زبان اردو کی جان بوجھ کرتوہین کی جارہی ہے۔آپ سے گزارش ہے کہ دستوری تقاضے اور عدالتی احکامات کی روشنی میں تمام سرکاری دفاتر میں قومی زبان کو سرکاری امور کی انجام دہی میں رائج کرنے کی ہدایات جاری فرمائیں۔نیز ملک کا نظام تعلیم پرائمری سے اعلی سطح تک اردو زبان میں منتقل کیا جائے کیونکہ گذشتہ ڈیڑھ صدی سے انگریزی زبان کے تسلط کی وجہ سے ہماری نسلیں اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم ہوچکے ہیں چونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جب ہمیں ملک میں باعزت روزگار اور مناسب مقام نہیں ملنا تو تعلیم حاصل کرنا اور اس پر پیسہ صرف کرنے کے چہ معنیٰ دارد۔باقی ماندہ جو نوجوان والدین یا اساتذہ اور معاشرہ کے اصرار پر تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ رٹہ لگا کر ڈگریاں تو حاصل کرلیتے ہیں مگر قومی و پرائیویٹ دفاتر میں ان کی قابلیت پر ہمیشہ سے سوالیہ نشان ہی رہتا ہے۔ اس لیے قومی ٹیلنٹ کو بچانے کے لیے شعبہ تعلیم سے سامراج کی زبان کو ختم کرکے قومی زبان اردو کو فی الفور ملک میں تعلیمی و دفتری اور عدالتی زبان کے طورپر رائج کیا جائے۔

atiq ur rehman
About the Author: atiq ur rehman Read More Articles by atiq ur rehman: 125 Articles with 118023 views BA HONOUR ISLAMIC STUDIES FROM INTERNATIONAL ISLAMIC UNIVERSITY ISLAMABAD,
WRITING ARTICLES IN NEWSPAPERS SOCIAL,EDUCATIONAL,CULTURAL IN THE LIGHT O
.. View More