ایک بھارتی تعلیمی تنظیم نے حال ہی میں ایک ایسا متنازعہ
اختیاری کورس متعارف کروایا ہے جس میں کئی مضحکہ خیز دعوے کیے گئے ہیں- اس
کورس کے تحت طالبعلموں کو یہ پڑھایا جارہا ہے کہ آج کی جدید ایجادات مثلاً
ایرو ناٹکس٬ بیٹریاں اور کششِ ثقل وغیرہ کے بارے میں معلومات درحقیقت بھارت
میں ہزاروں سال قبل ہی ویدک دور موجود تھی-
|
|
بھارت میں شائع ہونے والی نصاب کی انجینئیرنگ کی اس متنازعہ کتاب میں کئی
مضحکہ خیز دعوے کیے گئے ہیں- اس کتاب کے مطابق ہوائی جہاز رائٹ برادرز نے
ایجاد نہیں کیا تھا اور ویدک دور (1500 – 500 BCE) کے قدیم بھارتی سائنسدان
Isaac Newton سے بھی پہلے کششِ ثقل سے متعلق پوری معلومات رکھتے تھے-
یقیناً اگر آج نیوٹن زندہ ہوتا تو ویدک دور کے بھارتی سائنسدانوں سے ملنے
کی خواہش ضرور کرتا-
اسی طرح بجلی اور بیٹریوں کی ایجاد کا سہرا بھی قدیم بھارتی سائنسدانوں کے
سر باندھا گیا ہے- اور ایسے متعددد مضحکہ دعوے اس کتاب موجود ہیں- جبکہ
بھارت کے کئی استاد اس کتاب کا دفاع کرتے بھی نظر آتے ہیں جن کے مطابق یہ
معلومات بالکل درست ہے-
|
|
اس متنازعہ کتاب کا نام Bharatiya Vidya Saar ہے اور اسے بھارت کے
انجینئیرنگ کالجز اور یونیورسٹیوں میں متعارف کروایا گیا ہے جن کا الحاق آل
انڈیا کاؤنسل فور ٹیکنیکل ایجوکیشن سے ہے-
|