چنبل یا سوریاسس (Psoriasis) جلد کی ایک بہت پرانی اور
تکلیف دہ بیماری کا نام ہے جس کی وجہ سے جلد کے اُوپری حصے Epidermis پر
چھوٹے چھلکے جیسے نشانات اُبھرتے ہیں۔ سوریاسِس کی ابتدائی علامات میں جلد
کے متاثرہ حصے پر ہلکی سوجن اور سرخی نمایاں ہوتی ہے۔ پھر اس حصے میں جلن
اور درد کا احساس ہوتا ہے، جس کے بعد سفیدی مائل نوکیلے دانے اُبھرنے شروع
ہوتے ہیں۔بے چینی کی کیفیت میں زخم پر خارش کرنے کی صورت میں زخم سے چھلکے
اتر جاتے ہیں اور خون جاری ہوجاتا ہے۔ یہ مرض جسم کے اس حصہ پر پیدا ہوتا
ہے جو حصہ کپڑے سے ڈھکا ہوا ہو۔ مثلاً سر، کہنیاں، گھٹنے، ٹخنے، بازو اور
کبھی یہ زخم سارے جسم پر بھی پھیل جاتا ہے۔ اس مرض میں انسان کی جلد سخت
بھی ہو جاتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق دُنیا میں سوریاسِس کے مریضوں کی تعداد
50 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔
|