ہم قومی زبان سے محروم کیوں کردئیے گئے؟

برصغیر پر انگریزکے ایک ہزارسالہ طویل ترین غاصبانہ قبضہ کو طول دینے میں ناکامی پر ہندوستان کو آزاد کرنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے یہاں کی بسنے والی اقوام مسلم، ہندو اور دیگر اقوام سے ان کی رائے طلب کی مگر تحریک آزادی کی جنگ 1857میں ناکامی کے بعد مسلمانوں کی عزت و عظمت کو محفوظ بنانے کے لئے علی گڑھ کالج کی بنیاد رکھی اور متحدہ ہندوستان کے حامی بھی تھے مگر ہندوکے متعصبانہ رویہ کی وجہ سے اردو زبان سے نفرت کا اظہار دیکھ کر سرسید نے 1867ء کے فسادات میں ہندوؤں کی اردوزبان سے دشمنی کو دیکھ کر کہہ دیا تھا کہ مسلمان اور ہندو ایک ساتھ نہیں بس سکتے ۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی تحریک آزادی لاکھوں مسلمان جوان و بوڑھے اور ماؤں اور بہنوں کی قربانیوں کے بعد جب معرض وجود میں آیا تو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے ڈھاکہ میں اپنے خطاب کے دوران ملک پاکستان جو کہ مشرقی و مغربی حصہ پر مشتمل تھا میں باوجود بنگالیوں کی کثرت کے اردو کو ہی ملک کی قومی زبان قراردیا۔اسی طرح ملک پاکستان کے دستور کی دفعہ 251کے مطابق پاکستان کی سرکاری اور قومی زبان اردو قراردی گئی ہے۔ اسی طرح آپ یہ بھی بخوبی جانتے ہیں کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ایس جواد خواجہ صاحب نے 8ستمبر 2015 کے فیصلے میں دستور پاکستان کے دفعہ 251کو ہرسطح پر فوری طور پر نفاذ کا حکم دے رکھا ہے۔بدقسمتی سے ہمارے حکمران اور سرکاری افسران مسلسل دستورکی خلاف ورزی کئے جانے کے ساتھ ہی سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کا ارتکاب بھی کیا جارہاہے۔ جس کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ملک پاکستان میں تبدیلی کے نام پر معرض وجود میں آنے والی حکومت سے دست بستہ التماس کرتے ہیں کہ وہ ملک میں انگریزوں کی باقیات فاسدہ سے نئی نسل کا دامن محفوظ و پاک رکھنے کے لئے فی الفور دستور کی دفعہ251 اور عدالتی احکامات کی روشنی میں تمام ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں قومی زبان کو نافذ اور سرکاری امور کی انجام دہی میں رائج کرنے کی ہدایات جاری فرمائیں۔اور ملک میں خود وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے مؤقف یکساں نظام تعلیم رائج کرنے بارے کو حتمی شکل دیتے ہوئے ملک کے تمام تعلیمی اداروں کو اردو میڈیم بنانے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ ملک و ملت دائمی و ابدی ترقی کی منازل طے کرسکے۔ اور گذشتہ ستر برس سے عوام الناس کو قومی زبان سے جو دور رکھا گیا ہے اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے ناقابل تلافی نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ بانیان پاکستان اور ملک و قوم کے نظریات و مستقبل کی حفاظت کے لئے آپ جیسے مخلص قیادت کو کماحقہ خدمت کرنے میں مدد و نصرت فرمائے۔آمین

atiq ur rehman
About the Author: atiq ur rehman Read More Articles by atiq ur rehman: 125 Articles with 118415 views BA HONOUR ISLAMIC STUDIES FROM INTERNATIONAL ISLAMIC UNIVERSITY ISLAMABAD,
WRITING ARTICLES IN NEWSPAPERS SOCIAL,EDUCATIONAL,CULTURAL IN THE LIGHT O
.. View More