رائل سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ 2018 کی بہترین تصاویر
میں فطرت تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جلوہ آرا نظر آتی ہے۔
اس بار کی تصاویر کا موضوع فطرت کے نقش و نگار تھا۔ اس میں خوردبینی نمونوں
سے لے کر پرندوں، پودوں، کیڑے مکوڑوں اور ممالیہ جانوروں کے نقش و نگار کی
تصاویر لی گئیں۔
نوجوان فوٹوگرافر کا انعام برطانوی علاقے ڈیون کے 17 سالہ فوٹوگرافر جیک
اولیو نے حاصل کیا جنھوں نے اس گرگٹ کی حیرت انگیز تصویر کھینچی۔
|
|
سال کے بہترین فوٹوگرافر کا انعام روبرٹو بیونو نے حاصل کیا، جنھوں نے
کینیڈا کی یوکون وادی میں ایک لاروا کے چھوڑے ہوئے نقش فلم بند کیے۔
|
|
مقابلے میں کل 12 تصاویر شامل تھیں، جن میں پروفیشنل اور مشتاق فوٹوگرافر
شامل تھے۔
ان تصاویر کا انتخاب کل ڈھائی ہزار تصاویر میں سے کیا گیا تھا۔
سال کا بہترین نوجوان فوٹوگرافر: شارٹ لسٹڈ تصاویر
|
|
دس سالہ میلو ہائیڈ کی تصویر جس میں اوربیا پھول دکھایا گیا ہے۔
|
|
ربیکا کین نے اس مینڈک کے تصویر ونڈرمیئر جھیل میں کھینچی۔
|
|
سالہ ایموجن سمتھ نے اس زیبرے کی تصویر کینیا میں لی۔
|
سال کا بہترین فوٹوگرافر: شارٹ لسٹڈ تصاویر
|
|
گولم ڈووٹ نے پتے کے ہم رنگ ٹڈی کی تصویر سلوویکیا میں کھینچی۔
|
|
ہاکان کوارنسٹروم نے گولڈن الجی کی تصویر کھینچی۔
|
|
سٹیو لوری نے فورامنی فیرا کی یہ خوردبینی تصویر لی۔
|
|
ڈرگن فلائی کے انتہائی خوبصورت پروں کی یہ تصویر شان
کلیٹن نے لی۔
|
|
ویراج گھائسس نے ممبئی میں ان پروندوں کو کیمرے کی آنکھ
سے دیکھا۔
|
|
ہنری کوسکینن نے سٹرک ایسڈ کے کرسٹلز کی خوردبینی تصویر
کھینچی۔
|
|
سٹیو لوری نے ایک بھنورے کی ٹانگ میں دلکش پیٹرن تلاش
کر لیے۔ |
|