یوٹیوب: جانے کا غم اور آنے کی خوشی

'کسی چیز کی اہمیت کا احساس آپ کو اس کے جانے کے بعد ہوتا ہے۔'

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے دنیا بھر میں ویڈیو شیئرنگ سائٹ یو ٹیوب کی عدم دستیابی پر مذکورہ بالا جملہ کہا جس سے بہت سے لوگ کسی نہ کسی صورت اتفاق کرتے نظر آتے ہیں۔
 

image


دنیا بھر میں یوٹیوب کی عدم دستیابی اپنے آپ میں انوکھی بات ہے۔

یوٹیوب نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا: 'یوٹیوب، یو ٹیوب ٹی وی اور یوٹیوب میوزک کی عدم دستیابی کے متعلق آپ کی رپورٹس کے لیے شکریہ۔ ہم لوگ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور جوں ہی یہ مسئلہ حل ہو جاتا ہے ہم آپ کو خبر کریں گے۔ آپ کو پیش آنے والی دقتوں پر ہم معذرت خواہ ہیں۔'

بہر حال کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اب کم از کم برطانیہ اور انڈیا میں یوٹیوب واپس آ گیا ہے لیکن اس کی تھوڑی دیر کی عدم موجودگی پر سوشل میڈیا پر لاکھوں ٹوئٹس اور بیان نظر آئے۔
 


کسی نے سنجیدہ تشویش کا اظہار کیا تو کسی نے مزاحیہ انداز میں اس کی عدم دستیابی پر اپنے خیالات پیش کیے۔ ایک صارف نے youtubeDOWN# ہیش ٹیگ کے ساتھ مذکورہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'جب آپ کی پوری زندگی یوٹیوب کے گرد گردش کرتی ہو تو' کچھ ایسا حال ہوتا ہے۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ شمالی امریکہ، یورپ اور شمالی افریقہ کے کئی حصوں میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام جیسی سوشل سائٹس متاثر ہوئی تھیں۔

آئی میک ویئرڈ وائسز نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا: 'یوٹیوب ڈاؤن ہے اور آپ آزاد ہیں۔ سحر ٹوٹ گیا ہے۔ آس پاس دوڑ لگائیں، کدو تراشیں، اپنے پیاروں سے ملیں اور کہیں کہ آپ نے ان کی کمی بہت محسوس کی۔'
 


اسی طرح بلیک سکوئڈوارڈ نے لکھا: 'جب تک کہ یوٹیوب ڈاؤن نہیں ہوا تھا مجھے واقعتاً اس کا علم نہیں تھا کہ مجھے یو ٹیوب کی کس قدر لت ہے۔'

یوٹیوب کا کروڑوں انسان کی زندگی میں بڑا دخل ہے اور ایک بڑی تعداد اپنے امتحان کی تیاری سے لے کر کھانا پکانے کے طریقوں کے لیے اس پر منحصر ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اب وہ اپنا 'کیلکولس' (علم الحساب کی ایک مشکل شاخ) کیسے حل کریں گے؟
 


اس کے متعلق طرح طرح کی جف امیجز پوسٹ کی گئیں۔ جبکہ یوٹیوب کی واپسی پر ایک صارف نے مذکورہ بالا جف پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: 'میں سنہ 2018 کے عظیم یوٹیوب ڈاؤن سے زندہ بچ کر نکلی۔'

کسی نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ ان کے پسندیدہ پروگرام کا کچھ حصہ دیکھنے سے رہ گیا تو کسی نے کہا کہ وہ اب اپنے چھوٹے بچوں کو، جنھیں وہ یو ٹیوب پر 'کارٹون' دکھا کر بہلایا کرتے تھے، انھیں کیسے بتائیں گے کہ یوٹیوب ڈاؤن ہے۔
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

YouTube is experiencing a major outage. Users across the world started to notice that the video service’s sites and mobile apps were down around 9:20PM ET, and everything remains inaccessible more than an hour later. YouTube TV and YouTube Music are also affected by the service disruption.