پی ٹی اے کا نیا حکم تمام موبائل صارفین کے لیے اہم

پی ٹی اے تمام موبائل استعمال کنندگان کو ایس ایم ایس بھیج رہا ہے کہ وہ 20 اکتوبر سے پہلے اپنے سمارٹ فونز اور جی ایس ایم ڈیوائسز کی تصدیق کرلیں،اس کے بعد صرف تصدیق کردہ موبائل فون اور ڈیوائسز ہی فعال رہیں گی باقی کو بلاک کر دیا جائے گا اگر کسی کو ایس ایم ایس نہ ملے ، تب بھی وہ اپنی جی ایس ایم ڈیوائسز کی خود سے تصدیق کر سکتا ہے۔
 

image

پی ٹی اے کے مطابق صرف تصدیق کردہ موبائل فون اور جی ایس ایم ڈیوائسز 20اکتوبر کے بعد فعال ہونگے اور دیگر تمام موبائل فون کو بلاک کردیا جائے گا.

جنگ کے مطابق پی ٹی اے نے سختی سے کہا ہے کے صرف پی ٹی اے کی منظور شدہ موبائل اور جی ایس ایم ڈیوائسز خریدیں اور استعمال کریں۔ موبائل فون اور جی ایس ایم ڈیوائسز کی تصدیق کے لیے تین طریقے ہیں۔

ایس ایم ایس کے ذریعے ایپلیکیشن کے ذریعے ویب سائٹ کے ذریعے ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کرنے کے لیے اپنے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر میسج میں لکھ کر 8484 پر ایس ایم ایس کریں۔ اپنا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #06#* ڈائل کریں۔
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

According to a directive issued by the Pakistan Telecommunication Authority (PTA), mobile users now need to register their cellular devices with the authority before October 20 to avoid blockage.