کیا آپ نے دنیا کی سب سے چھوٹی چیزیں دیکھی ہیں؟

دنیا میں موجود بہت بڑی بڑی اور دیوقامت چیزوں کے بارے میں تو آپ نے ضرور سنا ہوگا- لیکن آج ہم آپ کو دنیا کی چند انتہائی چھوٹی چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے سائز کے بارے جان کر انسان کا ان چیزوں کی دنیا میں موجودگی پر یقین کرنا بھی مشکل ہوجاتا ہے-
 

image


Smallest Gun
یہ دنیا کی سب سے چھوٹی بندوق ہے جو قابلِ استعمال بھی ہے- اس سے چلنے والی چھوٹی سی گولی کی رفتار 270 میل فی گھنٹہ سے زائد ہوتی ہے- یہ بندوق سال 2005 میں ایجاد کی گئی تھی اور اس کی قیمت 6200 امریکی ڈالر ہے-

image


Smallest Bodybuilder
بھارت کے ادیتیا دیو کو دنیا کا سب سے چھوٹا باڈی بلڈر ہونے کا اعزاز حاصل تھا- ان کا قد صرف 2 فٹ 9 انچ اور ان کا وزن 21 پونڈ تھا- یہ اعزاز سال 2012 میں دیو کے انتقال تک ان کے پاس ہی رہا-

image


Smallest Lizard
Jaragua Sphaero دنیا کی سب سے چھوٹی چھپکلی ہے- یہ ڈومینکین ری پبلک کے Jaragua نیشنل پارک میں پائی جاتی ہے- اس کی لمبائی صرف 6 سے 8 انچ کے درمیان ہوتی ہے-

image


Smallest Car
یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گاڑی ہے جسے سڑکوں پر دوڑانے کی اجازت بھی ہے- Peel 50 نامی اس گاڑی کا وزن 150 پونڈ ہے اور اسے 1960 میں ایجاد کیا گیا تھا- یہ ایک انتہائی نایاب کار ہے جس کی وجہ سے اس کی مالیت 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہے-

image


Smallest Horse
دنیا کے اس سب سے چھوٹے گھوڑے کا نام Einstein ہے- سال 2010 میں پیدا ہونے والا یہ گھوڑا صرف 2 فٹ تک لمبا ہوسکا ہے-

image


Smallest Teapot
یہ دنیا کی سب سے چھوٹی چائے کی کیتلی ہے جسے Wu Ruishen نے تخلیق کیا ہے- سال 2007 میں تعمیر کیے جانے والے اس برتن کا وزن صرف 1.4 گرام ہے-

image

Smallest Prison
دنیا کی سب سے چھوٹی جیل فرانس اور انگلینڈ کے درمیان واقع Channel Islands پر موجود ہے جس کا نام Sark Prison ہے- اسے 1841 میں لڑکیوں کے اسکول کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا لیکن 1856 میں اسے ایک جیل میں تبدیل کردیا گیا-

image

Smallest Monkey
دنیا کے یہ سب سے چھوٹے بندر جنوبی امریکہ کے آبی جنگلات میں پائے جاتے ہیں اور ان کا وزن صرف 4 اونس تک ہوتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Size can expand from beyond microscopic to encompassing the entire universe and everything in between. What may be large to some organisms may seem small to others. For humans, small can be anything from the cells we can’t see with our naked eye to the miniature versions of larger things that we create with our own hands.