توبہ

بے شک عیبوں کو چھپانے اور غیبوں کو جاننے والے کی طرف رجوع کر کے گناہوں سے توبہ کرنا راہ طریقت پر چلنے والوں کا آغاز ، کامیاب لوگوں کا سرمایا، ارادہ کرنے والوں کا پہلا قدم ،راستے سے دور ہونیوالوں کے لیے استقامت کی کنجی اور مقربین بارگاہ کے لیے انتخاب اور برگزیدگی کا ذریعہ ھے۔ بالخصوص ہمارے جد امجد حضرت آدم علیہ السلام کے بلند مراتب کا باعث ھے۔اور اولاد اپنے باپ دادا کی ہی اتباع کرتی ھے۔اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں کہ آدمی سے گناہ اور جرم کا صدور ھو جاتا ھے کیونکہ وہ انسان ھے اور یہ تو طبیعت و عادت میں اپنے باپ سے مشابہ ھوتا ھے مگر ایک بات یہ بھی ہے کہ جب باپ توڑنے کے بعد جوڑے اور گرانے کے بعد تعمیر کرے تو اولاد کو بھی چاہیے کہ نفی و اثبات دونوں میں اپنے باپ کی اتباع کرے یعنی گناہ ہو جانے کے بعد توبہ کرے۔
 

راحیل احمد
About the Author: راحیل احمد Read More Articles by راحیل احمد: 2 Articles with 1688 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.