خون عطیہ کر کے ہم ایسے لاکھوں افراد کی زندگیاں بچا سکتے
ہیں جنہیں مہلک بیماریاں لاحق ہیں٬ جنہیں جان لیوا زخموں کا سامنا ہے یا
پھر وہ جو سرجری کے عمل سے گزر رہے ہیں- خون عطیہ کرنے کا نظام ہر ملک کے
لیے انتہائی اہم ہوتا ہے اور یہ ملک کے صحت کے شعبے کو انتہائی متاثر کن
بناتا ہے-
|
|
خون رضاکارانہ طور پر عطیہ کیا جاتا ہے اور بنیادی طور پر خون عطیہ کرنے
والا ہر شخص عوامی صحت کے شعبے میں ایک انتہائی اہم کردار ادا رہا ہوتا ہے-
?What is blood donation
خون عطیہ کرنے کے عمل میں خون حاصل کرنا٬ اس کی جانچ کرنا٬ اسے دوسرے شخص
کو لگانے کے قابل بنانا اور اسے محفوظ بنانا شامل ہوتا ہے- خون دینے والا
شخص بغیر کسی رقم کی وصولی کے رضاکارانہ طور پر اپنا خون عطیہ کرتا ہے-
ملک بھر کے مخلتف اسپتال اور بلڈ بینک ایسے افراد کی معلومات محفوظ رکھتے
ہیں جو خون عطیہ کرتے ہیں- یہ عمل نہ صرف مریض کو محفوظ بنانے کے لیے ہوتا
ہے بلکہ غیر مناسب خون کے اعداد وشمار یا اس کا پتہ لگانے کے لیے بھی ہوتا
ہے-
Types of blood donation
خون عطیہ کرنے کی بھی کئی قسمیں ہوتی ہیں جس میں سب سے عام قسم پورا خون
عطیہ کرنا ہوتا ہے- یہ خون صدمے کے مریضوں کو لگایا جاتا ہے- اس خون میں سے
3 اہم اجزاﺀ کو علیحدہ بھی کیا جاسکتا ہے جس میں لال خلیے(red cells)٬
platelets اور پلازما شامل ہیں- اور یہ تینوں ان مریضوں کو فراہم کیے جاتے
ہیں جس میں جس خاص چیز کی کمی ہوتی ہے-
|
|
دوسری قسم میں خون میں سے platelets نکال کر عطیہ کیے جاتے ہیں- یہ عطیہ
کینسر کے مریضوں٬ اعضاﺀ کی پیوند کاری اور آپریشن کے لیے استعمال ہوتا ہے-
Platelet حاصل کرنے کے عمل کے لیے “apheresis machine” نامی مشین استعمال
ہوتی ہے جو آپ کے خون میں سے platelets علیحدہ کرتی ہے- جبکہ خون میں شامل
باقی دو چیزیں لال خلیے اور پلازما اسی مشین کی مدد سے واپس آپ کے جسم میں
داخل کیے جارہے ہوتے ہیں- یہ 3 گھنٹے کا عمل ہوتا ہے لیکن اس طرح ایک خون
عطیہ کرنے والا شخص ہزاروں افراد کی جان بچا سکتا ہے-
خون عطیہ کرنے ایک قسم میں لال خلیوں کا عطیہ لیا جاتا ہے- یہ بھی
platelets کی مانند ہوتا ہے- اس میں آپ کے مکمل خون میں سے لال خلیے یا
سیلز علیحدہ کرلیے جاتے ہیں- یہ لال خلیے انہیں مریضوں کو فراہم کیے جاتے
ہیں جنہیں ان کی ضرورت ہوتی ہے- یہ نوزائیدہ بچوں٬ صدمے کے مریضوں یا ایسے
افراد کے لیے استعمال کیے جاتے جن کا خون کسی وجہ سے بہت زیادہ ضائع ہوجاتا
ہے-
ایک قسم یہ ہے کہ کچھ خاص بلڈ گروپ کے عطیات بھی حاصل کیے جاتے ہیں جو
انتہائی خاص طبی حالتوں میں استعمال کیے جاتے ہیں یا پھر مخصوص بلڈ گروپ
والوں کے لیے وہ عطیات استعمال کیے جاتے ہیں-
Benefits for blood receivers
ہر سال خون کی منتقلی کے ذریعے لاکھوں افراد کی جان بچائی جاتی ہے- یہ وہ
افراد ہوتے ہیں جن کی زندگیوں کو کسی حادثے کی وجہ سے٬ کسی سرجری کے دوران٬
اعضاﺀ کی پیوندکاری کی وجہ سے یا دیگر متعدد وجوہات کی بنا پر خطرات لاحق
ہوجاتے ہیں- خون عطیہ کرنے والے افراد ایسے لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم
کردار ادا کرتے ہیں-
|
|
Benefits for blood donors
خون عطیہ کرنے والے افراد کو خود بھی متعدد طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں
سے چند ایک یہ ہیں:
خون عطیہ کرنے سے آپ کے جسم میں موجود آئرن کی سطح نارمل ہوجاتی ہے جبکہ دل
کی بیماریاں لاحق
ہونے کے خطرات میں بھی کمی واقع ہوجاتی ہے-
خون عطیہ کرنے سے آپ کے جسم میں خون کے نئے خلیے بننا شروع ہوجاتے ہیں اور
جسمانی نظام بھی بہتر ہونے لگتا ہے-
خون عطیہ کرنے سے آپ کے جسمانی وزن میں بھی کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ اس عمل
سے ہر دفعہ 650 کیلوریز جل جاتی ہیں-
خون کا عطیہ کرنا آپ کی ذہنی صحت کے حوالے سے بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے-
ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ جب آپ خون عطیہ کرتے ہیں تو اس کا ٹیسٹ کیا
جاتا ہے- اور اس ٹیسٹ کے دوران کوئی بھی بڑی بیماری ابتدائی مراحل میں ہی
سامنے آسکتی ہے- جس سے اس کے علاج ممکن ہوسکتا ہے اور آپ بروقت صحت مند
ہوسکتے ہیں-
|