امریکی اخبار نے گمشدہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کا آخری
کالم شائع کردیا،جمال خاشقجی نے آخری کالم میں عرب ملکوں میں اظہار آزادی
رائے سے متعلق خیالات کا اظہار کیاہے۔
جنگ کے مطابق کالم میں جمال خاشقجی نے لکھا ہے کہ عرب ملکوں میں سرکاری
میڈیا کی جانب سے غلط معلومات فراہم کی جاتی ہیں،عربوں کو خود ان کی زبان
میں آزاد میڈیا کی ضرورت ہے۔
|
|
سعودی صحافی نے مزید لکھا کہ عرب اسپرنگ سے امید کی کرنیں جلد ہی دم توڑ
گئیں بلکہ اندھیرا اور گہرا ہو گیا،میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن پر کوئی عالمی
رد عمل نہ آنے پر عرب ملکوں میں کریک ڈاؤن کا عمل اور تیز ہو رہا ہے.
دو اکتوبر کو لاپتہ ہونے والے جمال خاشقجی کا یہ کالم ان کے مترجم نے 3
اکتوبر کو امریکی اخبار کو بھیجا تھا۔
|