آپ صبح اٹھیں اور زبان مکمل بھول چکے ہوں تو۔۔۔۔

ہانا جینکن صبح میں انگلش تو دوپہر میں جرمن زبان میں بولتی ہیں۔ یہ ایسی عادت نہیں ہے جس کا انھوں نے خود انتخاب کیا بلکہ ان کے دماغ میں کچھ ایسا ہے کہ انھیں ایسا کرنا پڑا ہے اور یہ سب کچھ سائیکل کے حادثے کے بعد سے شروع ہوا۔
 

image


ہانا کے پارٹنر اینڈریو وائلڈ امریکی ریاست مونٹانا کے ایک پہاڑ پر چڑھ رہے تھے جب انھیں ہانا کی طرف سے ایک پریشان کن ٹیکسٹ میسج ملا۔ وہ اس ٹیکسٹ میں سے صرف دو لفظ سمجھ پائے اور وہ تھے’ کتا‘ اور ’ہسپتال‘۔ اینڈریو وائلڈ کو فوراۙ محسوس ہو گیا کہ کچھ گڑ بڑ ہے۔

ہانا نے جرمن زبان میں ٹیکسٹ پیغام بھیجا جو کہ ان کے بچپن کی زبان تھی لیکن اینڈریو کی اس کو سمجھ نہیں آتی اور وہ صرف انگلش زبان میں ہی ایک دوسرے سے بات بات چیت کرتے ہیں۔

ہانا برطانیہ کے علاقے ووکنگھم میں کتوں کو تربیت دینے کا کاروبار چلاتی تھی جبکہ اینڈریو انٹرنیشنل شوٹنگ مقابلے کی تربیت کے لیے امریکہ چلے گئے۔

اینڈریو نے ہانا کے موبائل پر فون کال کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا اور جب اینڈریو کی بے چینی میں اضافہ ہوا تو انھوں نے برکشائر کے ہسپتالوں میں فون کرنا شروع کیا تاکہ کوئی معلومات حاصل ہو سکیں لیکن ایسا نہیں ہوا تو انھیں لگا کہ واپس گھر جانا چاہیے۔

اینڈریو جب ایئر پورٹ جا رہے تھے تو وہ بے چین تھے کہ واپسی پر کس صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لیکن واپسی پر ان کو ایک مختلف ہانا ملی جس کو وہ چھوڑ کر گئے تھے۔ ہانا کا گھر کے قریب پارک میں سائیکل پر ایک دوسرے سائیکل سوار سے تصادم ہوا تھا اور انھیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 

image


ہانا کو اس حادثے کے بارے میں زیادہ یاد نہیں تھا۔ ہانا کو برکشائر رائل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں کچھ یاد نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا اور ان کا کہنا ہے کہ انھیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے اور ایسے لگا رہا تھا کہ وہ کسی دوسرے ملک میں ہیں۔

’مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ لوگ میرے ساتھ اس زبان میں بات کیوں نہیں کر رہے جس کی مجھے سمجھ آئے۔‘

بقول ہانا کے ڈاکٹرز بھی ان کے ساتھ ایسی زبان میں بات کر رہے تھے جس سے وہ واقف نہیں تھیں۔

آخر کار ہانا کو صرف نام اور تاریخ پیدائش یاد آئی اور جو کوئی بھی ان سے بات کرتا تو وہ انھیں اپنا نام اور تاریخ پیدائش بتاتی۔

ڈاکٹرز بھی حیران تھے کیونکہ ہانا سے متعلق دستاویزات میں تھا کہ وہ برطانیہ میں رہتی ہیں اور یہیں کام کرتی ہیں لیکن انگلش زبان سمجھ نہیں سکتیں اور نہ ہی بول سکتی ہیں۔

ڈاکٹرز نے ہانا کی بہن مارگریٹ سے رابطہ کیا تاکہ وہ ہانا سے بات کرے اور ہسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہانا نے فون پر اپنی بہن سے بات کرنا شروع کی اور اپنی بہن سے یہ سوال کیا کہ کیوں ڈاکٹرز ان سے انگلش میں بات کیوں نہیں رہے ہیں۔

ہانا کی بہن نےانھیں بتایا کہ ڈاکٹر تو ان سے انگلش میں ہی بات کر رہے ہیں جو وہ سمجھ نہیں پا رہی ہیں۔

بظاہر حادثے کے نتیجے میں ہانا کے دماغ سے انگلش زبان کا سارا علم صاف ہو گیا تھا اور اسے صرف جرمن زبان کے بارے میں یاد رہا جو کہ انھوں نے بچپن میں سیکھی تھی۔

ہینا کو انگلش زبان کیوں بھول گئی؟
 

image


دماغ کے کئی حصے بولنے اور زبان کے معاملے میں حصہ لیتے ہیں جس میں خاص کر پیشانی اور کنپٹی کی ہڈی کے حصے شامل ہیں۔

ان حصوں میں چوٹ آنے کے نتیجے میں بولنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے جس میں لفاظ کو بھول جانا، روانی سے بولنے میں مشکل آنا اور بعض لوگوں کے معاملے میں دوسروں سے بات چیت مستقل طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔

کبھی کبھار جس شخص کو حادثے سے پہلے دو زبانوں پر عبور حاصل ہے ان میں سے ایک بھول جاتا ہے۔

ہانا کو اپنی بہن کے ذریعے معلوم ہوا کہ دماغ پر چوٹ زیادہ آئی ہے اور ان کو ٹھیک ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

ہانا کے ساتھی اینڈریو نے ہانا کی مدد کے لیے اپنی نوکری سے 18 ماہ کی چھٹی لی اور آہستہ آہستہ انھوں نے انگلش زبان دوبارہ سیکھنی شروع کی لیکن تین سال کے بعد بھی وہ اس کو مکمل طور پر سیکھ نہیں سکی ہیں۔

ہانا کے ساتھ یہ حادثہ 2015 میں پیش آیا تھا جس سے ان کی زندگی، زبان اور شخصیت بدل کر رہ گئی لیکن یہ ایسی چیز ہے جس کے ساتھ انھوں نے زندگی گزارنا سیکھ لیا ہے۔

ہانا کے بقول مجھے وہ ہی دیکھنا ہے جو میں اب ہوں۔ اس بات کا کوئی جواز نہیں کہ وہ اس زندگی سے بھاگیں جو اب ان کی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A woman whose knowledge of English was 'knocked' out of her head after a cycling accident now spends half her day speaking the German language she learnt as a child. Hannah Jenkins, 44, who was raised in the UK, crashed with another cyclist as she was out riding her bike in a park near her home in Wokingham, Berkshire, in 2015.