بلڈ پریشر خاموش قاتل٬ بچاؤ میں مددگار غذائیں

فشار خون یا بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے جو آہستہ آہستہ جسم کو مختلف امراض کا شکار کرکے موت کی جانب لے جاتا ہے خاص طور پر اس کے شکار افراد میں شدید غصہ دماغ کو جانے والی شریان کے پھٹنے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے جس سے فالج جیسا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ اس مرض کے شکار افراد کے لیے غذا بھی خاص ہوتی ہے خاص طور پر نمک سے گریز کیا جاتا ہے تاہم ایسی خوراک کی کمی نہیں جو منہ کا مزہ بھی برقرار رکھتی ہیں اور بلڈپریشر کو بھی قدرتی طور پر متوازن سطح پر رکھتی ہیں۔ ایک سروے کے مطابق تقریبا 52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور 42 فیصد لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ایسے ہی ڈان کی ایک رپورٹ سے اخذ شدہ چند فوڈز کے بارے میں جاننا آپ کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
 

دارچینی
دارچینی بلڈپریشر کو معمول پر لانے میں کرشماتی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول لیول کو بھی کم کرتی ہے۔ اس مصالحے کو غذا کے ساتھ ساتھ میٹھی ڈشز اور مشروبات میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے بلکہ اپنے ہر کھانے میں اس کو شامل کرنا آپ کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

image


ٹماٹر
مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹماٹر کھانے کی عادت سے بھی ہائی بلڈ پریشر کو کم کیا جاسکتا ہے، جس کی وجہ اس میں موجود فیٹی ایسڈز اور دیگر اجزا ہیں۔

image


آلو
آلوﺅں میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہم پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ یہ معدنیاتی عنصر بلڈپریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، مزید یہ کہ آلوﺅں میں نمکیات کی مقدار کم، چربی سے پاک اور فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو اسے کسی بھی وقت کھانے کے لیے مثالی بناتا ہے خاص طور پر انہیں ابال یا پکا کر کھانا زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔

image


کیلے
مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ پوٹاشیم سے بھرپور غذا اور نمک کا کم استعمال صحت مند بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ کیلا ایسا پھل ہے جو کہ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے اور ہفتے میں 3 سے 4 کیلوں کو کھانے کی عادت ہائی بلڈ پریشر سے نجات میں مدد دے سکتی ہے۔

image


زیتون کا تیل
بلڈ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ بھی ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے، تو ویجیٹیبل آئل کی جگہ زیتون کے تیل کا استعمال کولیسٹرول لیول کو 6 سے 10 فیصد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے بلڈ پریشر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

image


سبز پتوں والی سبزیاں
سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک آئرن اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتی ہے، جیسا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کہ پوٹاشیم وہ جز ہے جو کہ بلڈپریشر کی سطح میں کمی لانے میں انتہائی فائدہ مند ہے، ہفتہ بھر میں کچھ مقدار میں پالک کھانا اس خاموش قاتل مرض سے تحفظ دے سکتا ہے۔

image

بادام
باداموں کے فوائد بتانے کی ضرورت نہیں، پروٹین، فائبر اور میگنیشم سے بھرپور یہ گری بلڈ پریشر کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ غذا میں میگنیشم کی کمی ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتی ہے، روزانہ تھوڑے سے بادام کھانے کی عادت صحت مند سطح پر بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

image

دہی
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ دہی کھانے کی عادت بلڈ پریشر میں کمی لانے میں مدد دیتی ہے، امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ جو خواتین ہفتہ بھر میں 5 یا اس سے زائد مرتبہ دہی کھاتی ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ ان خواتین کے مقابلے میں بہت کم ہوتا ہے جو دہی کھانا پسند نہیں کرتیں۔ تو دہی کو روزانہ کھائیں اور صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہو۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Changing the diet can significantly reduce high blood pressure. Research has shown that certain foods can lower blood pressure, both right away and in the long term.