صرف 5 منٹ میں وزن گھٹانے کی مؤثر ترکیبیں

وزن کم کرنا انتہائی سست مرحلہ ہے مگر اس کی جدو جہد میں کچھ اضافی کام کرنے یا اپنی غذا کے متبادل ڈھونڈ کر آپ اس میں بڑی تبدیلیاں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ وزن میں کمی کا کوئی جادوئی حل نہیں بلکہ طرز زندگی میں تبدیلی ہی سے آپ اپنی شخصیت میں جادوئی تبدیلی لاسکتے ہیں مگر یہاں آپ کو ڈان کے توسط سے چند ایسے حیرت انگیز طریقے بتائے جارہے ہیں جو آپ کے وزن کو کم کرنے کی خواہش میں بڑی تبدیلی لاسکتے ہیں۔
 

چہل قدمی
کسرت کرنا آپ کے جسم میں اضافی چربی کو ختم کرنے میں مفید ہوتا ہے تاہم اس کے لیے وقت نکالنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ کو جم جانے کا وقت ملے تو کم از کم 5 منٹ کی واک ضرور کریں، آپ کے اس طرح کے چھوٹے اقدام بھی آپ کے جسم میں بڑی تبدیلی لانے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔

image


پھلوں کو نظروں میں رکھیں
اسنیکس کے پیالے کی جگہ پھلوں کے پیالوں سے تبدیل کردیں، پھل آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دیں گے۔ تحقیق سے پتہ لگا ہے کہ جو اسنیکس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں دوسروں کے مقابلے میں وزن بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس ہی لیے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اپنے گھر میں بسکٹس کو پھلوں سے تبدیل کردیں۔

image


فرج میں آئینہ رکھ لیں
فرج میں آئینہ رکھنا جس قدر عجیب لگتا ہے، اس ہی طرح یہ آپ کو کچھ بھی کھانے سے پہلے آپ کے جسامت کے حوالے سے بھی یاد دہانی کراتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق آئینے کے سامنے کھانے سے آپ خود کی پرواہ کرتے ہوئے غذا کا استعمال کرتے ہیں اور آپ خود کے لیے بہتر غذا کا ہی انتخاب کرتے ہیں۔

image


جلد سونا
وقت پر سونا وزن کم کرنے میں نہایت مفید ہوتا ہے تاہم 7 سے 8 گھنٹوں کی نیند سے آپ اپنی بھوک کو کم کرسکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ اپنے مقررہ وقت سے 5 منٹ پہلے سوجائیں تاکہ آپ اگلے دن زیادہ بہتر کام کر سکیں۔

image


غذا کا سوچنا
آپ اپنے دماغ کو استعمال کرتے ہوئے بھی وزن کم کرسکتے ہیں۔ حالیہ تحقیق کے مطابق کھانے کا سوچنے سے آپ کے دماغ میں پیٹ بھرنے کے جذبات پیدا ہوتے ہین جو آپ کو کم کھانے میں مدد دیتے ہیں اور آپ جب کھانے بیٹھتے ہیں تو آپ کم کھاتے ہیں۔

image


کیلا سونگھنا
یہ بھی انتہائی عجیب لگتا ہے لیکن اس پر ایک تھیوری جو بتاتی ہے کہ نیوٹرل خوشبو والے پھل جیسے کیلا یا ہرے رنگ کا سیب آپ کے دماغ میں بھوک کے جذبات کو کم کرتا ہے۔ ونیلا اور پیپرمنٹ کی خوشبو سے بھی اس ہی طرح کے اثرات پیدا ہوتے ہیں۔

image

الارم کلاک کو اپنے پاس نہ رکھیں
جب آپ الارم کلاک کو اپنے پاس رکھتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ اس کے ذریعے آپ جلدی اٹھ سکیں گے تاہم الارم کلاک کو دور رکھنے سے آپ کو اٹھ کر اسے بند کرنا پڑتا ہے جس سے آپ اٹھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اس ترکیب کے ذریعے بھی آپ کو صبح کو اٹھنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔

image

کام کرنے سے قبل کافی کا استعمال
آپ کو صبح کی کافی آپ کے جسم میں اتنا کیفین پیدا کردیتی ہے جو آپ کے دن کے لیے بہترین آغاز ثابت ہوں۔ کوئی بھی کام کرنے سے قبل کافی پینے کے بھی ایسے ہی اثرات ہوتے ہیں۔ مزید بہتر نتئاج کے لیے اپنی کافی مین آپ چینی کی جگہ دار چینی کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Weight loss can seem overwhelming, but it doesn't have to be! Whether you're looking to lose five or 50 pounds, making some easy changes that only take a few minutes every day can help you lose weight.