اسلام میں مسلمان عورت کا بلند مقام اور ہر مسلمان کی
زندگی میں مؤثر کردار ہےصالح اور نیک معاشرےکی بنیادرکھنےمیں عورت ہی پہلا
مدرسہ ہےجب وہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ پر عمل پیرا ہو..
قرآن مجید میں عورت کی اہمیت مقام کے بارے میں کئی آیات موجود ہیں عورت
خواں ماں ہو,بہن ہو, بیٹی ہو یا بیوی ہو اسلام نے ان میں سے ہر ایک کے حقوق
وفرائض کو تفصیل کے ساتھ بیان کردیا ہے.اسلام سے قبل عورت کا جو حال عرب
میں تھا وہی پوری دنیا میں تھاعرب کے بعض قبائل لڑکیوں کو زندہ دفن کردیتے
تھے .اللہ نے قرآن مجید میں اس پر سخت تہدید کی اور اسے زندہ رہنے کا حق
دیا ..
سورۃ النساء میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ;-
ترجمہ.اللہ تعالی نے تمہں ایک انسان حضرت آدم سے پیدا کیا اور اسی سے اس کی
بیوی کو بنایا..
1400سال پہلے عورتوں پر ظلم کے خلاف جو آواز اٹھائی ہےاور جو حقوق کے تحفظ
کا آسمانی بل پیش کیا اس کی مثال لبرل سیکولیر نام نہاد عالمی حقوق نسواں
کے ٹھیکیدار کبھی نہیں دے سکتے..
خطبہ حجتہالوداع میں حقوق نسواں کے حوالے سے ایسی معتدل اور جامع ہدایات
ارشاد فرمائیں جو مرد عورت دونوں کے لیے قابل قبول اور مشعل راہ ہیں...
صیح احادیث کی روشنی میں رسول اللہ کے ارشاد کا خلاصہ درج ذیل ہے..
*خبردار ! تمہارے لیے عورتوں سے حسن سلوک کی وصیت ہے , کیوں کہ وہ تمہاری
پابند ہیں اور ماتحت ہیں
* عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو کیوں کہ تم نے انہیں اللہ کی امانت کے
طور پر حاصل کیا..
مردو پر عورتوں کے جو حقوق عائد ہوتے ہیں :
حسب حثیت ان کی خوراک لباس رہائش نان نفقہ مردوں کے ذمہ ہے...
کھانے پینے اوڑھنے (خوراک لباس)کے بارے میں ان سے اچھا سلوک کرو..
Khizra Mumtaz |