سونیا (١٥)

دل کا کیا ہے حضور
ہر وقت کرتا ہے بک بک ضرور
نہیں سلیقہ جینے کا
نہ کوئی طور دھڑکنے کا
بھول جائیے اور مسکرائیے گا ضرور

سونیاکی ماں کو ضمیر کے اگلے جملے کا پتا تھا،،،اس نے ایسے گھورا ضمیر کو،،،،کہ
اس نے اپنی بات کو فل سٹاپ لگانے میں ہی عافیت جانی،،،!!

ماں کے تیور دیکھ کر وہ اٹھ گیا،،،انٹی مجھے جلدی ہے،،،نئی لائف شروع کررہا ہوں،،
بہت سے کام کرنے ہیں،،،!!

ضمیر کے جاتے ہی ماں نے سکھ کا سانس لیا،،،خود سے بولی،،،کتنا مکر ہے،،،جیتے
جاگتے انسانوں کو بے جان سیڑھیاں سمجھتا ہے،،،استعمال کرتا ہے،،،خودغرضی کی
چلتی پھرتی مثال ہے،،،!!

آپ نے ماسٹرز کیا ہوا آپ کمیشن کا امتحان کیوں نہیں دیتیں،،،سونیا نے حیرت سے،،،،
راغب کو دیکھا،،،عمومی لہجے میں بولی،،،اچھا وہ کس لیے؟؟؟

راغب نے چائے کا کپ دونوں کے سامنے رکھ دیا،،میں سمجھاتا ہوں،ٹیچنگ بہت اچھا
شعبہ ہے خاص کر لڑکیوں کےلیے،،،سونیا اسے مسلسل گھور رہی تھی،،،!!
سونیا کی دلچسپی دیکھکر راغب نے کہا،،بس صبح نو سے دو تک کی جاب،،اچھی خاصی
سیلری،،،بورڈ یونیورسٹی کی اسائمنٹس،،،سب کے پیسے ملتے ہیں،،،آم کے آم گٹھلیوں،،
کے دام،،،!!

سونیامسکرا کر بولی،،،اچھا یہ سب تو تمہارے لیے بھی بہت اہم ہے،،،“تم“کیوں نہیں کر
لیتے،،،پھر جھٹ سے بولی،،،مطلب“آپ“،،،
راغب ہنس کربولا،،،سونیا میم،،،تم ہی ٹھیک ہے،،میں یہاں ڈرائیور ہوں،،ویسے بھی الفاظ
سے انسان کا رتبہ اوپر نیچے نہیں ہوتا،،،!!ماں کو اللہ کو بھی ہم تو تم پکار لیتے ہیں،،،کیا
ماں کا مالک کا رتبہ کم ہوجاتا؟؟؟

میں نے ماسٹرز نہیں کیا،،،جسٹ کامرس گریجویٹ ہوں،،،سی ایس ایس میں دو بار ٹرائے
کی،،،رائٹنگ ٹیسٹ کلیئر کرلیا انٹرویو میں رہ جاتا ہوں،،،اس چکر میں آفس والوں نے بھی
فائر کردیا،،،کہ یہ تو کام سیکھ کر چھوڑ دے گا ہی،،،!!!

نوشی زور سے بولی،،،ہنہ،،،!!!!! سونیا یہ ہمیں بھی نکلوا کر ہماری سیٹ لے گا،،،!!
راغب زور سے ہنس دیا،،،میم دونوں نہیں،،،بس آپ،،،میرے لیے اک ہی سیٹ بہت ہے،،،
سونیا میم کورہنے دوں گا،،،نوشی نے معنی خیز انداز میں سونیا کو دیکھا،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1199928 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.