ضیاء القرآن سے ۔ قسط ا

قرآن مجید فرقان حمید اللہ تبارک و تعالیٰ کی آخری الہامی کتاب جو ہم مسلمانوں کے لئے سر چشمہ ہدایت ہے۔ اس کی حفاظت کا ذمہ خود اس پاک ذات نے لیا ہے اور جس کے ایک حرف پڑھنے کے بدلے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔

عام طور پر اسے ناظرہ ہی پڑھا جاتا ہے لیکن زیادہ بہتر یہی ہے کہ اس کو با ترجمہ پڑھ کر‘ سمجھ کر اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوا جائے۔ ناچیز نے پیر محمد کرم شاہ الازہری کی تحریر کردہ تفسیر پاک ‘ ضیاء القرآن‘ کے تمام جلدوں کے مطالعہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد چند ایک موضوعات کو مختصر بیان کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ہر پیرے کے آخر میں بریکٹ میں سورت کا نام اور آیت نمبر لکھا گیا ہے۔ تفصیل کے لئے اس تفسیر پاک سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ خدا ہم سب کو قرآن پاک کو پڑھنے‘ سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ‘ آمین ثم آمین۔

× جنت کے میوؤں کی شکل تو وہی دنیا جیسی ہوگی لیکن ذائقہ اور خوشبو نرالی اور جدا ہوگی ( البقرہ ٢٥)

× یہاں قبر کی زندگی کے متعلق اشارہ دیا گیا ہے ( البقرہ ٢٨)

× حضرت آدم علیہ السلام کی دعا “ اسلک بحق محمد ان غفرت لی“ ( اے مولا! میں تجھ سے محمد مصطفےٰ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے صدقے سے ا لتجا کرتا ہوں کہ تو مجھے بخش دے“) ( البقرہ ٣٧)
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 110788 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More