گذشتہ ہفتے کا پاکستان: کہیں جشن، کہیں احتجاج

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں پیش آنے والے چند اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔
 

image
لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر محمد شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے وقت پولیس اور لیگی کارکنان کے درمیان کشیدگی ہوئی۔
 
image
پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے بری کی جانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا۔ ان کے وکیل سیف الملوک نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی موکلہ کو ملتان جیل سے رہائی کے بعد محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے، تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ پاکستان میں ہیں یا نہیں۔
 
image
دوسری جانب مذہبی جماعتوں کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
 
image
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے بھی اپنا مذہبی تہوار دیوالی منایا۔ اس موقع پر ہندو برادری نے مندروں اور گھروں میں چراغاں کیا اور خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا۔
 
image
صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں محکمہ جنگلی حیات کے حیات کے اہلکاروں نے سمگلروں سے ضبط کیا گیا ایک عقاب آزاد کیا ۔
 
image
سرگودھا میں پاکستانی فوج کے کیپٹن زرغم فرید کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ کپٹن زرغم فرید سات نومبر کو افغان سرحدی علاقے مہمند ایجنسی میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
 
image

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے کھیلے گئے دو میچوں میں دونوں ٹیموں نے ایک، ایک میچ جیتا۔ جمعے کو ابوظہبی میں دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ اس سے قبل بدھ کو ابوظہبی میں ہی کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی ہیٹ ٹرک کی وجہ سے پاکستان 47 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Our selection of some of the most striking news photographs taken around the Pakistan last week.