فوٹوگرافروں کے لیے دنیا بھر میں بدلتا ہوا موسم ہمیشہ
نئی چیزیں اور نئے امکانات روشن کرتا ہے۔ برطانیہ کے فوٹوگرافر سٹیون چیٹلی
نے موسم کی تبدیلی کو بڑے مواقع کے طور پر دیکھا ہے اور انھوں نے اپنے
کیمرے میں قید کیا۔ سٹیون چیٹلی نے لنکاشائر میں ساحل کے قریب بلیک پول
ریزورٹ کی ایک تصویر اس وقت لی جب طوفان کی وجہ سے آسمان میں بجلی چمک رہی
تھی۔ انھوں نے بجلی کی چمک اس خوبصورت لمحے کو اس مہارت کے ساتھ قید کیا کہ
انھیں سال کے بہترین ویدر فوٹوگرافر کے انعام سے نوازا گیا۔
سٹیفن کی 'الیکٹرک بلیک پول' نامی تصویر نے چار ہزار فوٹوگرافروں کے مقابلے
میں کامیابی حاصل کی۔ تصویر کے بارے میں سٹیون نے بتایا کہ موسم گرما میں
جب طوفان آیا تو ان کے ذہن میں ایسی تصویر کا خیال آیا۔ انھوں نے اس کے لیے
مناسب وقت کا انتظار کیا، اور آدھی رات کو جب طوفان باراں میں آسمان پر
بجلیاں کوندنے لگيں تو انھوں نے اس منظر کو قید کر لیا۔سٹیون نے بتایا کہ
انھوں نے اپنی تصویر کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جس سے بلیک پول ٹاور
بھی مکمل طور پر نظر آئے۔
سٹیون کے علاوہ 17 سال سے زائد اور 16 سے کم عمر کے زمروں میں بعض دوسرے
فوٹوگرافروں کو بھی انعامات سے نوازا گيا۔
|
|
'الیکٹرک بلیک پول' نامی تصویر نے چار ہزار فوٹوگرافروں کے مقابلے میں
کامیابی حاصل کی-
|
|
ڈین میتھیو مین نے فرانس کی الپس کہستانی سلسلے پر یہ تصویر لی۔ ان کی
تصویر کو 17 سال سے زائد عمر کے زمرے میں انعام سے نوازا گیا۔
|
|
نیل بار نے یہ تصویر سکاٹ لینڈ میں برفانی طوفان کے دوران لی۔ اس تصویر کے
بارے میں انہوں نے کہا: میں قریبی بازار میں کچھ چیزیں لینے گیا، میرا
کیمرا بھی ساتھ تھا۔ تصویر لینے میں بہت مشکلات تھیں۔ باربار برف لینس پر آ
رہی تھی۔ اسے 17 سے زائد کے زمرے میں تیسرا انعام ملا ہے۔
|
|
نکولائی شیگو لیو نے یہ تصویر ایک ریلوے سٹیشن پر شام کے وقت لی ہے۔ اس
تصویر میں ایک جانب سورج کی کرن کو دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ دوسری جانب ٹرین
کے انجن سے نکلتی بھاپ بھی نظر آ رہی ہے۔ اس تصویر کو 17 سے زائد عمر کے
زمرے میں دوسرا انعام ملا ہے۔
|
|
کیتھرین پیرنٹ کی اس تصویر کو عوام کی پسندیدہ تصویر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
انھوں نے یہ تصویر امریکہ میں سمندری طوفان ایلی کے دوران لی۔
|
|
ہوانگ ویت گوئن فنگ کو اس تصویر کے لیے لیے 16 سے کم عمر کے درجے میں انعام
سے نوازا گیا ہے۔ انھوں نے کہر آلود آسمان میں سورج کی کرنوں سے بننے والے
خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کیا ہے۔ |
|