محبت کا انجام

عورت اور مرد کی محبت کا انجام عام طور پر شادی تصور کیا جاتا ہے جو اکثر محبت کا اختتام ثابت ہوتا ہے یا پھر بہت اعلی درجہ کی محبت میں بدل بھی سکتا ہے-

محبت کا انجام جُدائ یا بے وفائ بھی ہو سکتا ہے اور غم کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

محبت کا انجام کچھ بھی ہو لیکن محبت بہت کچھ سکھا دیتی ہے اور اس تجربے سے نہ گزرنے والے محروم رہتے ہیں۔

محبت آپ کو خیالات کی گہرائ اور مرکزیت سے روشناس کرواتی ہے۔ بھیڑ میں کسی ایک کو چاہنا زہنی توجہ اور خیالات کو ایک جگہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے جو محبت کے جاری رہنے یا اختتام کے بعد بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس سے بکھرے مقاصد سمیٹنے اور زہنی یکسوئی حاصل کی جا سکتی ہے جس سے محبت کے انجام سے قطع نظر زندگی کا انجام بہتر کیا جا سکتا ہے۔

اگر محبت کامیاب ہے تو یہ خوبصورت احساس آپ کے ساتھ رہتا ہے اور ہر خوشی اور غم کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھاتا اور نئے رستوں پر چڑھاتا رہتا ہے۔

اگر محبت ناکام ہے تو یہ غم جو آنسو دے جاتا ہے وہ آپ کو خدا سے قریب بھی کرسکتا ہے اور اُس کی مخلوق سے سلوک بھی سکھا جاتا ہے ۔ اس بھٹّی سے گُزر کر تجربہ کاری اور پختہ کاری میں اضافہ ہو جاتا ہے اور کوئ نئ زہنی صلاحیت بھی اُبھر کر سامنے آسکتے ہے جیسے شاعری وغیرہ۔

فلمی محبت تفریح کے لئے تو اچھا سامان ہے مگر حقیقت سے بہت دور ہوتی ہے ۔

ایک کتاب میں پڑھا کہ جس محبت میں وصال کی خواہش ہو وہ محبت نہیں ضرورت ہوتی ہے اور ضرورت ختم ہونے پر محبت کے خاتمہ کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے اور کسی اور کے گرد منڈلانے کا امکان چمگادڑ کی طرح منڈلاتا رہتا ہے۔

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 264115 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.