کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ

کراچی میں جمعہ کی صبح کلفٹن کے علاقے میں واقع چینی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق فائرنگ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے اس وقت پیش آیا جب کچھ نامعلوم افراد نے قونصل خانے میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں روکنے پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی ۔
 

image


سیکورٹی گارڈ نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ سیکورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے تینوں حملہ آور بھی مارے گئے۔

ڈی آئی جی جاوید عالم اووڈھ نے بھی تصدیق کہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور مارے گئے تاہم تمام چینی عملہ محفوظ ہے۔

جناح اسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ایک زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال لایا گیا ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ایک ہلاک ہوگیا ہے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A blast has been heard and shots fired near the Chinese consulate in Karachi, media reports say. An attack still seems to be under way, according to initial reports from eyewitnesses.