کامیابی کی کنجی۔

تعریفی کلمات ہم سب کی زندگی میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔اس لئے جہا ں بھی موقع ملے ہمیں کنجوسی نہیں کرنا چاہیے۔

میرا مشاہدہ کہتا ہے کہ مثبت سوچ رکھنے والے کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔احساس کمتری کا شکار وہ لوگ ہوتے ہیں جو منفی سو چ وفکر رکھتے ہیں۔اکثردیکھنے میں آیا ہے کہ وہ والدین اور آساتذہ جو گھر میں اور سکول میں بچوں کی حوصلہ آفزائی مناسب اور اچھے کلمات سے کرتے ہیں تو ان کی کارکردگی بہتر سے بہتر ہوجاتی ہے۔جبکہ وہ بچے اور طلبہ و طالبات جن کو آپ منفی کلمات سے نوازتے ہو،وہ احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں۔زندگی نے یہ مجھے سکھایا ہے کہ کبھی بھی بچوں کو نالائق انسان،کسی کام کے نہیں ہو، بیوقوف، بدتمیز، بدصورت وغیرہ ا یسے القابات سے نہیں نوازنا چاہیئے۔ان منفی کلمات کی وجہ سے بچے منفی رویے اپناتے ہیں۔اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو اندر ہی اندر دفنا دیتے ہیں۔وہ کھل کے کسی کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر پاتے۔اور قدرت کی طرف سے عطا کردہ صلاحیتوں کو کھو دیتے ہیں۔

یہی بچے مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں، بھروسہ کھو دیتے ہیں۔اور زندگی کے ہر میدان میں ڈر اور خوف کے ساتھ رہتے ہیں۔جبکہ وہ بچے جن کو اعتماد ملا ہو،بھروسہ کرنے کے لائق بنایا ہووہ زندگی کے ہر میدان میں کامیاب رہتا ہے۔ایسے بچے اعتماد اور یقین سے بھرے ہوتے ہیں اپنا ہر کام خود کرتے ہیں مخالف حالات ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتے اور ایسے بچے بڑے ہوکے دوسروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مثبت رویہ اپناتے ہیں اور تعمیری صلاحیتوں میں نکھار لاتے ہیں -

ایک اچھی ریسرچ آپ سے شیر کرنا چاہونگی ٹیڈیز سٹوری۔ TEDDY,S Story ضرور استفادہ حاصل کیجیے گا۔جس میں بہت خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے کہ تعریف کے چند کلمات ایک بچے کوکس طرح کامیاب و کامران کردیتا ہے۔جبکہ منفی فکر ہماری صلاحیتوں کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔

 

Naik bano
About the Author: Naik bano Read More Articles by Naik bano: 22 Articles with 26806 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.