پاکستان کی انتہائی طاقتور 6 خفیہ ایجنسیاں

کسی بھی ملک کی حفاظت کے لیے فوج کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے- ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور بہادری کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کرنا فوج کی اولین ترجیح ہوتی ہے- لیکن دشمن ممالک ملک میں بہروپیوں کی شکل میں داخل ہو کر بھی سازشی کاروائیاں کرنے لگتے ہیں جن سے محفوظ رہنے کے لیے خفیہ ادارے قائم کیے جاتے ہیں- یہ ادارے اپنے ملک میں موجود غیر ملکی جاسوسوں کو پکڑ کر نہ صرف ان کی سازش ناکام بناتے ہیں بلکہ ملک کے اندر موجود غداروں کو بھی اپنی گرفت میں جکڑتے اور اندرونی طور پر بھی ملک کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں- امریکہ کی سی آئی اے٬ ایف بی آئی کی مانند پاکستان کے اندر بھی کچھ خفیہ ادارے قائم ہیں جو ملک کے غداروں اور ملک میں چھپے دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتے ہیں- آج ہم آپ کو پاکستان کی انتہائی طاقتور 6 انٹیلیجنس ایجنسیوں کے بارے میں بتائیں گے-
 

اسپیشل برانچ
یہ پاکستانی پولیس کا ایک ادارہ ہے- یہ ادارہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کے افسر کے ماتحت اپنے فرائص سرانجام دیتا ہے- اس ادارے کا کام حکومت پر نظر رکھنا ہوتا ہے- یہ ادارہ حکومتی پالیسیوں کو کنٹرول کرتا ہے- اس کے علاہ یہ پاکستانی عوام کے جان و مال کی حفاظت اور ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے- اس ڈپارٹمنٹ کے دفاتر ملک کے 9 خطوں میں تقسم ہیں اور ہر خطے کا سربراہ الگ ہوتا ہے-

image


ایف آئی اے
اس ادارے کا مکمل نام فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ہے اور اس کا قیام 1975 میں عمل میں آیا- ایف آئی اے کے اہلکاروں کی تعداد کے بارے میں کسی بھی شخص کو علم نہیں ہے- ان اہلکاروں کو خفیہ رکھا جاتا ہے- آغاز میں اس ادارے کا کام ملک میں ہونے والی کرپشن٬ منی لانڈرنگ اور وائٹ کالر جرائم کی روک تھام تھا لیکن بعد میں اسے وسیع کر دیا گیا- امیگریشن سے متعلقہ امور اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام بھی اب اسی کے ماتحت ہے- اس کے علاوہ ایف آئی اے پاکستان کی سائبر سیکورٹی کو بھی کنٹرول کرتا ہے-

image


سی ٹی ڈی
پاکستان کے اس انٹیلیجنس ایجنسی کا پورا نام کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ ہے- اس ادارے کی بنیاد 1995 میں کرمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ نے رکھی تھی- آغاز میں یہ صرف ایک چھوٹا آپریشنل یونٹ تھا لیکن اب یہ ایک مکمل ڈپارٹمنٹ بن چکا ہے- اس ادارے کا کام ملک میں ہونے والی دہشت گردی سے متعلق تحقیقات کرنا اور دہشت گردوں سے مقابلہ کرنا ہے- اس ادارے کے اہلکاروں کو خفیہ اور جدید طریقوں سے تربیت دی جاتی ہے- اس ادارے کا کام دہشت گردی سے متعلق معلومات حاصل کرنا اور اسے ناکام بنانا ہے-

image


ایم آئی
ایم آئی کا مکمل نام ملٹری انٹیلیجنس ہے اور اسے 1948 میں قائم کیا گیا تھا- یہ پاکستان آرمی کا ایک خفیہ ادارہ ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹر پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ہے- اس ادارے کے اہلکار یونیفارم میں ہوتے ہیں اور یہ ادارہ ریاست کے خلاف تخریبی سرگرمیاں کرنے والے افراد کے خلاف منظم انداز میں کاروائی کرتا ہے- یہ ادارہ پاکستان کی تینوں فورسز یعنی بحری٬ بری اور فضائی افواج کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیتا ہے- یہ پاکستان میں موجود غیر ملکی جاسوسوں کو پکڑنے اور سلیپر سیلز کے خاتمے کا کام کرتا ہے-

image


آئی بی
پاکستان کے اس خفیہ ادارے کا پورا نام انٹیلیجنس بیورو ہے- یہ پاکستان کی سب سے پرانی انٹیلیجنس ایجنسی ہے اور یہ سویلین انٹیلیجنس ایجنسی ہے- اس ادارے کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں قائم ہے- اس ادارے کے تمام آپریشن وزیراعظمِ پاکستان سے منظور شدہ ہوتے ہیں- اس ادارے کا بنیادی کام سیاست دانوں اور سیاسی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ ادارہ دہشت گردوں اور دیگر کے ممالک کے خفیہ ایجنٹوں کو بھی پکڑتا ہے-

image


آئی ایس آئی
یہ پاکستان کا سب سے بڑا اور خفیہ ادارہ ہے- اس ادارے کا مکمل نام انٹر سروسز انٹیلیجنس ہے- اس ادارے کی بنیاد 1 جنوری 1948 کو رکھی گئی تھی- اس ادارے کا ہیڈ کوارٹر بھی اسلام آباد میں ہے- اس ادارے کے اہلکاروں کو خصوصی طور پر آرمی٬ ائیر فورس اور بحری افواج میں سے منتخب کیا جاتا ہے- اس ادارے کا ڈی جی ایک تھری اسٹار پاک آرمی فوجی ہوتا ہے- یہ ڈی جی وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے- اس خفیہ ادارے کے ایجنٹ پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں- یہ ادارہ بین الاقوامی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے- اس کے علاوہ یہ اندرونی انٹیلیجنس اور بیرونی انٹیلیجنس دونوں کا کام سرانجام دیتی ہے- یہ دنیا کی سب سے بہترین انٹیلیجنس اداروں میں سے ایک ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The Pakistani intelligence community comprises the various intelligence agencies of Pakistan that work internally and externally to manage, research and collect intelligence necessary for national security. Consolidated intelligence organizations includes the personnel and members of the intelligence agencies, military intelligence, and civilian intelligence and analysis directorates operationalized under the executive ministries of the Government of Pakistan.