اولیائے وادئِ سون سے اقتباس

پیرطریقت واقف روحانیت مرد حق اولادِ مولاعلی منظورِ غوث جلی ابوالحامد پیر محمد امیر سلطان چشتی قادری اوگالی شریف وادئِ سون خوشاب والوں کی تصنیف مبارکہ
*** اولیائے وادئِ سون *** سے اقتباس

حضرت خواجہ زین الدین چشتی نظامی انگوی ثم مکھڈوی رضی الله عنہ
آپ کی ولادت با سعادت وادئِ سون کی مقدس سرزمین کے معروف ومشہور گاؤں انگہ شریف میں حضرتِ غازی عباس علمبردار علیہِ السلام کی اولاد اطہر قطب شاہ کی نسل قبیلہ قطب شاھی اعوان کے چشم وچراغ حضرت حافظ امیرگل بن میاں مبارک کے گھر ھوئی آپ نے ابتدائی تعلیم موضع کفری وادئِ سون خوشاب میں مولانا غلام نبی سے حاصل کی بعد ازاں موضع لیٹی تحصیل تلہ گنگ میں مولانا محمد روشن سے اکتساب علم کرتے رھے آخر میں مقبولِ زمانہ حضرت خواجہ مولانا محمد علی چشتی نظامی ؓ مکھڈ شریف والوں کے سامنے زانوئے تلمذ طے کرکے علومِ متداولہ کی تکمیل فرمائی حصولِ علم کے بعد آپ نے اپنے استاذی المکرم شیخ الوقت عارف کامل ولی زماں محمدعلی چشتی نظامی مکھڈویؓ کے مدرسے میں ھی پڑھانا شروع فرمادیا
آپ نے اپنے استاذی المکرم ولی العصر حضرت خواجہ محمدعلی چشتی نظامی ؓ کے دست مبارک پر شرف بیعت حاصل کیا اور خرقہ خلافت کی سعادت پاکر صاحب ارشاد ھوئے آپ نے کچھ عرصہ غوث زماں شہباز لامکاں محبوبِ یزداں خواجۂ خواجگاں حضرتِ خواجہ شاہ سلیماں تونسوی رضی الله عنہ المعروف پیر پٹھان سے بھی فیض حاصل کرکے باطنی تعلیم مکمّل کرکےروحانیت کی بلندیوں پر سرفراز ھوئے
آپ کا علمی ذوق وشوق کمال کا تھا کتب سے حد درجہ عشق و پیار تھا زندگی کے ایام اکثر کتاب بینی میں گزرے کتب فروشوں سے منہ مانگے داموں نادر ونایاب کتاب خرید فرما لیتے تھے خانقاہ مکھڈ شریف کے کتب خانے کا بڑا حصہ آپ ھی کا جمع فرمایا ھوا ھے تونسہ شریف عرس مبارک کی حاضری کےدوران ایک ایک کتب فروش کے پاس جاکر کتابیں ملاحظہ فرماتے اور واپسی پر مطلوبہ کتب خرید فرمالیتے آپ کی اس دلچسپی قلبی لگاؤ کے پیش نظر تونسہ شریف عرس پر کتابوں کا سٹال لگانے والے تمام کتب فروش حضرت خواجہ زین الدین چشتی نظامی انگوی ثم مکھڈویؓ کی واپسی تک تونسہ شریف میں رھتے تھے
الله تعالیٰ نے اس ولی کامل کو دو بیٹوں اور ایک بیٹی سے نوازا تھا آپ کے دونوں صاحبزادے حضرت خواجہ سراج الدین اور حضرت خواجہ محکم الدین علیہ الرضوان آپ کی ظاھری حیاتِ طیبہ میں واصلِ حق ھوگئے اپنی لختِ جگر کا نکاح اپنے شاگردِ رشید میاں محمدؒ سے فرمادیا جن کے فرزند مولانا محی الدین آپ کے وصال کے بعد آپ کے جانشین ھوئے
خلیفہ محمد عابد جی خلیفۂ اول حضرت خواجہ محمد علی مکھڈویؓ کے وصال کے بعد حضور خواجہ شاہ سلیماں تونسویؓ نے آپ کو مکھڈ شریف سے تونسہ شریف بلواکر خواجہ محمدعلی مکھڈوی کا جانشین وخلیفہ دوئم مقرر فرمایا
حضرت خواجہ زین الدین چشتی نظامی انگوی تقریباً 32سال مکھڈ شریف میں حضرت خواجہ محمدعلی مکھڈوی کی سجادگی کے منصب پر فائز رھے ۱۳محرم الحرام بمطابق 17جنوری 1975 اس دار فانی سے پردہ فرما کر واصلِ حق ھوئے آپ کا مزار پر انوار اپنے مرشد کے مقبرہ کے اندر مکھڈ شریف میں مرجع خلائق ھے اس فقیرِ قادری گدائے دربتول راقم الحروف کو پانچ مرتبہ مزار پر حاضری کا شرف حاصل ھوا ھے مزید الله توفیق عطافرمائے آمین بجاہ آل سیدالمرسلین
 

پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1381261 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.