سونیا (17)

کہا اس نے بہت کمزور ہو تم
قدم ہم سنگ ملا نہیں سکتے
کہا اس نے بیمار ہو تم
مفلسی ہے لاعلاج جانتے نہیں تم

ارے.....!! تمہارا منہ کیوں اترا ہوا ہے؟؟؟ نوشی نے پریشانی سے راغب کو دیکھ کرکہا۔
راغب زبردستی مسکرادیا،،،بس میم.....کیا بولوں،،،لگتاہے یہ جاب بھی جانے والی ہے،،
ہم غریب لوگ ڈپلومیسی سے بالکل ناآشنا ہیں،،،یا،،،یوں کہہ لیں نادان اور بے وقوف
ہوتے ہیں،،،زمانہ شناسی کے فن سے نا آشنا،،،اجڑے ہوئے خزاں رسیدہ کسی باغ کے
جیسے،،،،!!

نوشی الجھے ہوئے لہجے میں بولی،،،اوہ بھائی میرے سر میں اتنی ہیوی ڈیوٹی باتیں ،،،،
نہیں آتیں،،،!!تم ایسا کرو کہ سونیا کو سارا قصہ بتا دینا،،خاص کر خزاں اور تباہ حال باغ
والی بات ضرور بتانا،،،!!

راغب نے سوالیہ انداز میں نوشی کو دیکھا،،،نوشی جان چھڑانے والے انداز میں ،،،ارے،،،،
یار،،،میرا مطلب میرے بھائی ،،،تمہاری آواز ذرا مردانہ سی ہے،،،ڈائیلوگ ڈیلوری بہت
زبردست ہے،،،!!

سونیا کیبن میں داخل ہوئی،،،جلدی سے اپنا ہینڈ بیگ رکھا،،بالوں کو پھر سے کلپ کر
کے الجھے ہوئے راغب کو دیکھنے لگی،،،تمہارے منہ پر بارہ کیوں بج رہے ہیں؟؟؟

نوشی جو اپنا میک اپ ریفریش کرنے لگی ہوئی تھی،،،،خوشگوار لہجے میں بولی،،،راغب
سونیا کو پوری بات بتاؤ،،،پلیز خاص اجڑے ہوئے دکان والی،،،!!

سونیا حیرت زدہ لہجے میں بولی،،،دکان،،،،،،!! میں نے نہیں سننی دکان شکان والی بات
نوشی جھٹ سے بولی،،،یار راغب بھائی کی نوکری کو خطرہ ہے،،اسکی دکان میرا مطلب
ہے دنیا لٹنے والی ہے،،،!!

سونیا نے ماتھا پیٹ لیا،،،پرسکون لہجے میں بولی،،،راغب کیا ہواہے تسلی سے بتاؤ،،،،!
راغب نے سارا قصہ من و عن بتادیا،،،سونیا نے نوشی کی طرف دیکھا،،،!!
نوشی نے اطمینان سے کہا،،،کتنا اچھا بیان کرتا ہے نا،،،سونیا نے اس کی بات سنی ان
سنی کردی،،،سونیا نے راغب کی طرف دیکھا،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253907 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.