ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ اکثر لوگ شہرت حاصل کرنے کے لیے
ایسے خطرناک کام بھی سرانجام دینے کی کوشش کرتے ہیں جو بظاہر ناممکن ہوتے
ہیں- اور ان کوششوں کے دوران بعض افراد اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے
ہیں- یہ لوگ ایڈونچر کے شوقین ہوتے ہیں اور بلا خوف و خطر ان کاموں کو
سرانجام دینے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں جانیے ایسے ہی 5
ناممکن کام جنہیں ایڈونچر کے شوقین افراد نے ممکن کر دکھایا-
|
بلند ترین چمنی پر سیلفی
عام طور پر لوگ بلندی سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور معمولی سی بلندی پر پہنچتے ہی
ان کے اعصاب کمزور پڑنے لگتے ہیں- لیکن دنیا میں ایسے ایڈونچر کے شوقین
افراد بھی موجود ہیں جو بلا خوف و خطر بلند ترین مقامات پر کھڑے ہو کر
سیلفی بناتے ہیں- ایسا ہی ایک خطرناک کرتب سال 2016 میں ایک نوجوان سرانجام
دیا- نوجوان نے یورپ کی سب سے بلند ترین چمنی پر کھڑے ہوکر نہ صرف سیلفی
بنائی بلکہ اس پر چلتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی ریکارڈ کی- یہ چمنی پورپی علاقے
سلیوینیا میں واقع ہے اور اس کی بلندی 1181 فٹ ہے- اس نوجوان نے یہ کرتب
بغیر کسی قسم کے حفاظتی اقدامات کے سرانجام دیا- اس کے بعد اس چمنی اس
بہادری کا مظاہرہ کئی سرپھرے نوجوانوں نے کیا- |
|
رسی پر طویل ترین فاصلے پر چلنے کا مظاہرہ
یوں تو آپ نے ایسے متعدد لوگوں کے بارے میں سنا ہوگا جو بلند ترین مقام پر
رسی پر چلنے کا مظاہرہ کرتے ہیں- لیکن ہم جن صاحب کا ذکر کرنے جارہے ہیں
انہوں نے یہ کرتب نہ صرف انتہائی بلندی پر بلکہ طویل ترین فاصلہ کے ساتھ کر
کے دکھایا- نیتن پالن نے دو چوٹیوں کے درمیان 290 میٹر کی بلندی پر رسی پر
چلتے ہوئے ایک کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا- یہ بلندی اتنی زیادہ تھی کہ کسی
حادثے کی صورت میں نیتن کی زندگی کے بچنے کی 1 فیصد بھی امید نہیں تھا- اس
خوفناک کرتب کو کرنا تو بہادری کا کام تھا ہی لیکن اسے دیکھنا بھی کمزور دل
والوں کے بس کی بات نہیں تھی- نیتن نے یہ کرتب بغیر کسی قسم کے حفاظتی
اقدامات اختیار کیے سرانجام دیا-
|
|
بلندی سے باسکٹ بال باسکٹ میں
یہ ایک انتہائی عجیب اور مضحکہ خیز ورلڈ ریکارڈ تھا- اس میں انتہائی بلندی
سے باسکٹ بال باسکٹ میں پھینکی گئی جو بظاہر ناممکن تھا- یہ ریکارڈ ایک
یوٹیوب چینل کے لیے قائم کیا گیا- اس میں 593 فٹ کی بلندی سے بالکل درست
زاویے سے باسکٹ بال کو باسکٹ میں پھینکا گیا- Derek Herron نامی کھلاڑی کو
یہ کامیابی کئی ناکام کوششوں کے بعد نصیب ہوئی- اس کرتب کو ریکارڈ کرنے کے
لیے مختلف زاویوں سے کئی کیمرے نصب کیے گئے- اس کے علاوہ اسی چینل کے لیڈر
نے دوبارہ افریقہ میں 660 فٹ کی بلندی سے باسکٹ بال کو باسکٹ میں پھینک کر
اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا-
|
|
دو انگلیوں پر کھڑے ہونے کا مظاہرہ
یقیناً خود کو صرف دو انگلیوں پر کھڑا کرنا یا ایسی کوشش بھی کرنا انتہائی
خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے آپ کے جسم کا سارا آپ کی انگلیوں پر
آجاتا ہے اور اس طرح انگلیوں کی ہڈیاں ٹوٹ سکتی ہیں- لیکن ایک چینی 19 سالہ
کنگ فو ماسٹر شنگ سونگ نے خود کو دو انگلیوں پر کھڑا کر کے سب کو حیران
کردیا- اس خطرناک کرتب کا مظاہرہ دنیا میں صرف 2 ہی لوگ کرسکتے ہیں-
|
|
بلند ترین سنو بورڈ جمپ
سنو بورڈنگ بھی ایک پسندیدہ مشغلہ ہے لیکن یہ ایک خوفناک اور جان لیوا شوق
بھی ہے- سوئٹزرلینڈ کے کرسچن ہارلین نے دنیا کی سب سے بلند ترین سنو بورڈ
جمپ لگانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے- انہوں نے جمپ کے دوران 11.3 میٹر کی
بلندی تک پہنچنے کا ریکارڈ قائم کیا- کرسچن اپنے منفرد انداز کے ساتھ یہ
جمپ لگائی اور ساتھ ہی دنیا بھر کھلاڑیوں کو کھلا چیلنج دے دیا کہ وہ اس
ریکارڈ کو توڑ کر دکھائیں-
|
|