گزشتہ روز جناح کنونشن سینٹر میں حکومت کی 100 روزہ
کارکردگی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا- اپنی حکومت کے پہلے سو دنوں کی
کارکردگی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیم کے
یکساں نظام، صحت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے۔
عمران خان کا مزید کا کہنا تھا کہ “ 22 سال سے وہ کرپشن کے خاتمے کے لیے
وعدہ کر رہے تھے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اب تک 375 ارب روپے کے جعلی
اکاؤنٹس پکڑے ہیں۔ حکومت قرضوں پر سود کی مد میں یومیہ چھ ارب روپے ادا
کررہی ہے“۔
|
|
“ ان 100 روز میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کے لیے سوئٹزرلینڈ سمیت
26 ممالک سے معاہدے کر لیے گئے ہیں۔ ملک میں 12 ارب ڈالر کی کمی تھی، 26
ملکوں میں پاکستان کے 11 ارب ڈالر پڑے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ سے پاناما پیپرز سے
پہلے والے اکاونٹس کی تفصیلات کے حصول کے لیے کام کر رہے ہیں“۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنی 100 روزہ کارکردگی پر اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی
کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کیا کہا؟ اور ان کی کابینہ نے اپنی 100
روزہ کارکردگی کے حوالے سے کیا کچھ کہا؟ آئیے ویڈیو میں جانتے ہیں:
|
|