انسان نے کہاں کہاں اپنے نقوش نہیں چھوڑے؟ یہ تصاویر دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے

image
کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں ربڑ اور پلاسٹک کے ڈھیر


فوٹو گرافر ایڈورڈ برٹینسکی کی تصاویر پہلی بار دکھنے میں دلکش ضرور نظر آتی ہیں، مگر دراصل یہ زمین کے جیولوجیکل چہرے پر انسانوں کے چھوڑے پکے نشانات کی عکاسی کرتی ہیں۔
 

image
لاطینی امریکہ کے ملک چلی کے شہر کالاما میں واقع تانبے کی کان کا فضائی منظر


ہیلی کاپٹر اور سیٹلائیٹ سے لی گئی یہ تصاویر کینیڈا کے فوٹوگرافر ایڈورڈ برٹینسکی کی کھینچی ہوئی ہیں۔ برٹینسکی کی بڑے فارمیٹ والی تصویروں میں کان کنی، جنگلات کی کٹائی، صنعتوں کے فضلے، کچرے، ربڑ اور پلاسٹک کے ڈھیر، زمین پر لگی مشینری جو کرسٹل کی طرح دکھتی ہے اور پھپھوندی کی مانند نظر آنے والی انسانی بستیاں دور سے تو شاندار دکھائی دیتی ہیں، مگر قریب سے ایک بھیانک ڈاکیومنٹری کا سین پیش کرتی ہیں۔
 

image
امریکی ریاست فلوریڈا میں فاسفر کا تالاب


چکوکاماتا میں دنیا کی سب سے بڑی کھلی کانیں ہیں۔ دکھنے میں خوبصورت یہ تصویریں دراصل انسانوں کا گھناؤنا چہرا بےنقاب کرتی ہیں۔

فلوریڈا میں اس فاسفر ٹیلینگ تالاب کے مصنوعی رنگ سے نمایاں ہوتا ہے کہ جن علاقوں میں فاسفیٹ صنعتی زراعت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہاں آلودگی کی وجہ سے اس کو قدرتی حالت میں واپس لانا ناممکن ہے۔

ان تصاویر میں یہ نظر آتا ہے کہ ہم زمین کو کس حد تک خطرے میں ڈال رہے ہیں اور کس پیمانے پر ندی نالوں میں کچرا انڈیل رہے ہیں۔
 

image
لاگوس، نائجیریا میں تیل کے ذخیرے


ایریزونا کی مورینسی کان میں تانبا پگھلانے کی تصویریوں میں واضع ہوتا ہے کہ تانبے حاصل کرنے کے عمل میں کے بعد بہتا ہوا مائع تالاب کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔
 

image
امریکی ریاست ایریزونا میں تانبے کی کان ۔ مورینسی مائن


نایجیریا میں غریب لوگوں نے خام تیل کو پائپ لائنوں سے اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے، اس عمل کو ’بنکرنگ‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان لوگوں نے عارضی ریفائنریریز لگا کر خام تیل کو ایندھن میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس عمل کی وجہ سے بہت سا خام تیل اور زہریلے مادے قریبی جنگلات اور بہتے پانی میں مل جاتے ہیں۔

صنعت اور بڑے پیمانے پر بننے والے انسانی مسکن تیزی سے زمین پر گہرے نشانات چھوڑ رہے ہیں جیسے کہ روس کے علاقے بیریزنکی میں زمین سے 350 میٹر نیچے سرنگ کرنے والی مشینوں کی طرف سے بے نقاب کیے گئے ایک قدیم سمندری فرش کی الگ الگ رنگوں کی تہیں ظاہر ہونے لگی ہیں۔
 

image
روس کے شہر بیرزنکی میں پوٹاش کی کان

کرارا میں سنگ مرمر کی کانوں میں قدیم روم کے وقت سے کان کنی ہوتی آئی ہے۔ مشہور مورتکار مائیکلاینجلو اس پتھر کا استعمال کرنے کیلئے جانے جاتے تھے اور بعض اوقات وہ تین تین ماہ تک پتھر نکالنے کے عمل کی نگرانی کرتے تھے۔ سنگِ مر مر کی کانوں میں کی گئی یہ کھدائی خلا سے بھی نظر آتی ہے۔

بلاشبہ یہ تصاویر دلفریب ہیں۔ لیکن یہ اس بات کی یاد دہانی بھی کراتی ہیں کہ اس وقت شاید ہی زمین پر کوئی حیاتیات ہوں جنہیں خطرہ لاحق نہیں ہے۔
 

image
اٹلی کے شہر کرارا میں واقع ماربل کی کان میں کھدائی کا منظر
 

image
سپین میں واقع پی ایس 10 سولر پاور پلانٹ
 

image
لاگوس، نائیجیریا میں واقع لکڑی کاٹنے والی مشینیں
YOU MAY ALSO LIKE:

The Canadian photographer Edward Burtynsky is a master of the post-industrial sublime. His sweeping point of view is, at the very least, ambivalent. His shots, most recently taken from the coolest possible standpoint of a helicopter and sometimes a satellite, are at first sight surreal and glorious, but they have an ominous documentary undertow.