پاکستانی خاتون کا ٹرمپ کی بیٹی ہونے کا دعویٰ

حال ہی میں ایک پاکستانی خاتون عمارہ مظہر نے نہ صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہونے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ انصاف کے حصول کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع بھی کرلیا ہے-
 

image


عمارہ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست کی ہے کہ اسے واپس اپنے ملک امریکہ اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس بھیجا جائے-

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر جب عمارہ سے یہاں آنے کا مقصد پوچھا گیا تو عمارہ کا کہنا تھا کہ وہ اعلیٰ عدالت انصاف چاہتی ہیں-

عمارہ کا دعویٰ تھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو انہیں زبردستی اغواﺀ کر کے پاکستان لایا گیا تھا اور عدالت اب انہیں واپس اپنے ملک روانہ کرے-

عمارہ کا کہنا تھا کہ انہیں مختلف جنگلات کے راستوں سے یہاں لایا گیا تھا اور لوگ میری ان باتوں کو مذاق نہ سمجھیں کیونکہ میں ایک سنجیدہ خاتون ہوں-
 


حجاب میں موجود عمارہ کا کہنا تھا کہ میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں مسلمان ہوں اور لوگ میرے بارے مذہب کے بارے میں افواہ پھیلانا چھوڑ دیں-

صورتحال اس وقت مزید دلچسپ ہوگئی جب عمارہ نے ایک ٹی وی رپورٹر کو یہ بتایا کہ ان کے والد ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں لے جانے کے لیے پاکستانی سیاستدانوں کو رقم بھی دی دیتی اور اب وہ چاہتی ہیں کہ عدالت وہ رقم بھی واپس دلوائے-

عمارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد (ٹرمپ) کو ان کے والد انہیں بہت یاد کرتے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

A lady named Ammara Mazhar, claiming to be the daughter of US President Donald Trump, has approached Supreme Court of Pakistan to get justice. Ammara reportedly requested the top court’s Registry in Lahore to send her back to her home country – the United States.