سردیوں میں خشک جلد کے لیے 5 قدرتی موئسچرائزر

موسمِ سرما میں خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ خشک جلد ہوتی ہے- اس موسم میں اپنی جلد کو خشکی سے بچانے اور اسے نرم و ملائم رکھنے کے لیے خواتین کئی قسم کی کریمیں یا ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں- لیکن ہم آپ کو سردیوں میں خشک جلد سے بچاؤ کے لیے چند ایسے قدرتی موئسچرائزر بتائیں گے جنہیں آپ باآسانی گھر پر تیار کرسکتی ہیں-
 

image


شہد :
شہد کھانے کے علاوہ جلد کی نمی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ شہد جلد کے لئے ایک بہترین موئسچرائزر کے طور پر جانا جاتا ہے ۔

طریقہ :
شہد اور دودھ دو، دو کھانے کے چمچ لے کر آپس میں اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنالیں ۔
اس پیسٹ کو اپنی جلد پر لگا کر 10سے 15منٹ تک لگا رہنے دیں ۔
اب جلد کو دھو لیں یا شاور لے لیں ۔

image


گلیسرین :
گلیسرین جلد کی نمی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ گلیسرین کو کئی اقسام کی کریمز اور لوشنز میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔

طریقہ :
گلیسرین اور عرق گلاب چار ، چار کھانے کے چمچ لے کر ملا لیں (عرق گلاب نہ ہو تو سادہ پانی بھی لے سکتے ہیں )
سونے سے پہلے اس مکسچر کو اپنے ہاتھ ، چہرے اور جہاں لگانا چاہیں وہاں لگاکر مساج کرلیں ۔
اگلی صبح نیم گرم پانی سے دھولیں یا شاور لے لیں ۔
روز سونے سے پہلے یہ عمل کریں اور جب تک ضرورت محسوس کریں دھراتے رہیں ۔

image


ایلوویر ا :
ایلوویرا کے پتے اور جیل جلد کی نمی کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔ ایلوویرا کے پتوں کو استعمال کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے ۔

طریقہ :
تھوڑا سا ایلوویرا جیل لے کر جلد پر لگا لیں ۔
مساج کرکے پندرہ منت تک لگا رہنے دیں ۔
اب نیم گرم پانی سے دھولیں ۔
تین سے چار دن تک حسب ضرورت یہ عمل دھرائیں ۔

image


گلا ہو ا کیلا :
اگر کیلا گل جائے تب بھی اس کو ضائع کرنے کی بجائے اس کو جلد کے لئے استعمال کریں ۔
کیلے کے اندر پائے جانے والے وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹ جلد کے لئے انتہائی مفید ہیں ۔

طریقہ :
کیلے کو میش کر کے پیسٹ بنالیں ۔
ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرلیں ۔
اب اس مکسچر کو جلد پر اچھی طرح لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں ۔
اب نیم گرم پانی سے دھولیں ۔
ہر دو دن کے بعد یہ عمل دھرائیں ۔
جب تک ضرورت محسوس کریں ، دھراتے رہیں ۔

image


ناریل کا تیل :
ناریل کے تیل میں فیٹی ایسڈ اور دیگر اجزاء جو جلد کے لئے نہایت مفید ہیں پائے جاتے ہیں ۔ جسکی وجہ سے یہ جلد کو تروتازہ اور نرم و ملائم رکھنے میں اہم کردار کرتا ہے ۔

طریقہ :
تھوڑا سا ناریل کا تیل کے کر مائیکرویو اوون میں معمولی سا گرم کرلیں ۔
گرم کیا ہوا تیل جلد پر لگائیں ، اچھی طرح مسا ج کرکے دس منٹ تک لگا رہنے دیں ۔
اب شاور لے لیں ۔
دن میں ایک مرتبہ یہ عمل کریں ۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Whenever winter comes around the corner, we discern it's arrival with dry winds that make our skin dry and rough. Dry breezes, less moisture and cold, all are going to affect the skin badly and we need to take proper and proactive skin care in this regard.