دبئی ایک انتہائی حسین اور تفریح سے بھرپور شہر ہے اور آج
کے دور میں سیاحت کے شوقین افراد کی اولین ترجیح دبئی ہی ہے- یقیناً دبئی
سیر کے حوالے سے ایک بہترین شہر اور یہاں کے سفر کو آپ کبھی نہیں فراموش
کرسکتے- آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو دبئی جانے اور گھومنے پھرنے سے لے کر ان
تمام چیزوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے جو آپ کے لیے انتہائی ضروری
ہیں- جس کے بعد آپ محدود بجٹ کے باوجود بھی دبئی کے سفر کو یادگار بنا سکتے
ہیں-
|
|
پاسپورٹ
دبئی جانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاسپورٹ کی مدتِ معیاد 6 ماہ سے زائد
ہو- اس لیے اگر آپ کے پاسپورٹ کی مدتِ معیاد میں 6 ماہ سے کم کا عرصہ باقی
ہے تو اس میں فوراً اضافہ کروا لیں-
|
|
ویزہ
دبئی کے وزٹ ویزے کے لیے درخواست دائر کریں- پاکستانی عوام کی خوش قسمتی یہ
ہے کہ انہیں دبئی کا ویزہ انتہائی آسانی سے حاصل ہوجاتا ہے کیونکہ ان کی
درخواست مسترد ہونے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں- آپ ایک ہفتہ کا
دبئی کا وزٹ ویزہ حاصل کیجیے- پاکستانی کرنسی میں دبئی کے ویزے کی کم سے کم
قیمت 7000 روپے ہے-
|
|
ائیر ٹکٹ
ویزے کے حصول کے بعد آپ ائیر ٹکٹ خرید سکتے ہیں- دبئی کا ریٹرن ٹکٹ چند
ائیر لائن میں 24 ہزار سے 30 ہزار روپے کے درمیان دستیاب ہوتا ہے اور یہی
سستے یا مناسب قیمت کے حامل ٹکٹ بھی ہیں- ان ائیر لائن میں ائیر بلیو٬ پی
آئی اے٬ ایمریٹس٬ اتحاد ائیر لائن٬ شاہین ائیر لائن اور دبئی ائیر لائن
شامل ہیں-
|
|
کم قیمت اور معیاری ہوٹل
آپ گھر بیٹھے انٹرنیٹ کی مدد سے دبئی کے سستے اور بہترین ہوٹل میں کمرہ بک
کروا سکتے ہیں- آپ 1 یا 2 اسٹار ہوٹل میں کمرہ بک کروائیے جو آپ کو 2500
روپے فی رات کے حساب سے باآسانی حاصل ہوجائے گا- دبئی کے علاقہ ڈیرہ میں
سستے ترین ہوٹل پائے جاتے ہیں-
|
|
آمد و رفت کا سستا ذریعہ
آمد و رفت اور دبئی کی سیر کے لیے دبئی کا میٹرو سسٹم انتہائی بہترین ہے-
میٹرو کے ذریعے کیا جانے والا سفر آپ کی جیب پر ہرگز بھاری نہیں پڑتا- آپ
میٹرو میں پورا دبئی انتہائی کم خرچ میں گھوم سکتے ہیں-
|
|
مقامات کا انتخاب
دبئی میں سیر و تفریح کے لیے متعدد شاندار مقامات موجود ہیں- دبئی جانے
والا ہر سیاح سب سے پہلے برج خلیفہ کی سیر کو جانا چاہتا ہے- اس کے علاوہ
برج عرب٬ جمیرہ بیچ٬ ممزار بیچ٬ دبئی سفاری٬ گلیو گارڈن٬ پام
جمیرہ٬ دبئی اٹلانٹس یہ سب دبئی کے مقبول اور سستے مقامات ہیں- دبئی میں
کئی خوبصورت شاپنگ مال بھی موجود ہیں جن کی سیر کے بغیر آپ کا سفر ادھورا
ہے- |
|
فائنل بجٹ
اگر آپ بجٹ کا اندازہ لگائیں تو آپ کم سے کم 90 سے 95 ہزار کی رقم کے
درمیان نہ صرف باآسانی دبئی کی سیر کرسکتے ہیں بلکہ محدود خریداری بھی
کرسکتے ہیں- |
|