موسمِ سرما میں پاکستان کے دل موہ لینے والے مقامات

ٹھنڈی صبح٬ سڑکوں پر دھند کا راج اور خشک میوہ جات جی ہاں یہی وہ موسم ہے جس کا ہر شخص پورے سال بےصبری سے انتظار کرتا ہے یعنی سردی کا موسم- اس موسم میں جہاں کمبل سے نکلنے کو دل نہیں کرتا وہیں پاکستان کے چند خوبصورت مقامات اپنا گھر بار چھوڑ کر سیر و تفریح کو مجبور کر ڈالتے ہیں- کچھ ایسے ہی حسین اور خوبصورت مقامات کا ذکر ہم اس آرٹیکل میں کر رہے ہیں جہاں موسمِ سرما میں جانا ہمیشہ کے لیے یادگار بن جاتا ہے-

برف سے ڈھکا لواری پاس
لواری پاس سردیوں کے موسم میں برف سے ڈھکا رہتا ہے- برفباری ہونے کی وجہ سے یہ اس قدر خوبصورت لگتا ہے کہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس مقام کی سیر کو ضرور جاتی ہے- لواری پاس خیبر پختونخواہ میں واقع ہے اور چترال کو دیر سے منسلک کرتا ہے-

image


حسین و جمیل کشمیر
کشمیر دنیا کی چھوٹی سی جنت ہے٬ موسمِ سرما میں کشمیر کا حسن دوبالا ہوجاتا ہے- ٹھنڈی ہوائیں٬ خوبصورت چشمے٬ برف کی چادر اوڑھے پہاڑ کشمیر کو موسمِ سرما کی سیر کے حوالے سے ایک بہترین مقام بناتے ہیں-

image


نانگا پربت کی حسین پہاڑ
ہل اسٹیشن جانے کا شوق رکھنے والے افراد کے لیے نانگا پربت کسی جنت سے کم نہیں- یہ ایک بہترین مقام ہے جہاں آپ ہائیکنگ کرسکتے ہیں- اور خوبصورت تصاویر کے حصول کے لیے بھی نانگا پربت کو بہت پسند کیا جاتا ہے-

image


سوات کی خوبصورت وادیاں
وادی سوات کے حسین مناظر ہر کسی کا دل موہ لیتے ہیں- سردیوں کے موسم میں سیر و تفریح کے لیے سوات ایک بہترین انتخاب ثابت ہوتا ہے- سوات میں واقع مالم جبہ پاکستان کا واحد ایسا مقام ہے جہاں اسکیئنگ سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے- سیاحت کے حوالے سے سوات پاکستان کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے-

image


پیر سوہاوہ
مارگلہ کی پہاڑیوں پر واقع اس ریزورٹ سے پاکستان کے دارالحکومت کا پرکشش نظارہ کیا جاسکتا ہے- سردیوں کے موسم میں یہاں بھی سیاحوں کا جمِ غفیر رہتا ہے- یہ بھی ایک ایسا حسین و جمیل مقام ہے جو بڑی تعداد میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Romance of Pakistanis with the beautiful winter season is known to all. This country has some stunning landscapes that excite travelers from all corners of the country and aboard. As the winter holidays are here so it is peak time when people head to these breathtaking spots for a pleasant experience. Unlike summers, accessibility to these tourist spots is an important factor that one must keep in mind.