جب آپ شہر یا ملک سے باہر چھٹیاں گزارنے کا ارادہ کرتے
ہیں تو اس وقت سب سے بنیادی مسئلہ رہائش کا پیدا ہوتا ہے کہ کس ہوٹل میں
ٹھہرا جائے- اور ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ وہ ایسے ہوٹل میں قیام کرے جس میں
ہر قسم کی سہولت میسر ہو- لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسی موقع کے لیے یہ محاورہ
کہا جاتا ہے کہ “جتنا گڑ ڈالو اتنا میٹھا“ یعنی جتنی رقم ادا کریں گے اتنی
ہی اچھی چیز میسر آئے گی- اسی اعتبار سے ہم یہاں آپ کو پاکستان کے مہنگے
ترین اور پرتعیش ہوٹلوں کے بارے میں بتارہے ہیں جن میں قیام کرنا ہر کسی کے
بس کی بات نہیں-
|
سرینہ ہوٹل - اسلام آباد
سرینہ ہوٹل پاکستان کا سب سے مقبول 5 اسٹار ہوٹل ہے- یہ ہوٹل اسلام آباد کی
مشہور پہاڑی مارگلہ کے قریب واقع ہے- یہ پاکستان کا سب سے پرتعیش ہوٹل ہے
جس میں سوئمنگ پول سمیت ہر قسم کی آسائش موجود ہے- 14 ایکڑ کے رقبے پر
پھیلے اس ہوٹل میں 387 کمرے تعمیر ہیں- اس کے ہر کمرے کی کھڑکی سے مارگلہ
پہاڑی کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے- اس ہوٹل کے کمرے کا ایک دن کا کرایہ
38 ہزار سے 45 ہزار تک ہوتا ہے- اسی وجہ سے یہ پاکستان کا سب سے مہنگا ہوٹل
ہے- |
|
آواری ہوٹل - لاہور
لاہور کے مرکز میں واقع آواری ہوٹل پاکستان کا دوسرا مہنگا ترین ہوٹل ہے-
اس پرتعیش ہوٹل میں بھی ہر قسم کی آسائش موجود ہے- اس ہوٹل میں 5 ریسورنٹ
قائم ہیں جہاں پاکستانی ہر قسم کے کھانے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں- یہ ہوٹل
سال 2008 میں بہترین کسٹمر سروس کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکا ہے- اس ہوٹل میں
قیام کا ایک روز کرایہ 25 ہزار سے 30 ہزار کے درمیان ہے-
|
|
مووِ اِن پِک - کراچی
یہ ہوٹل کراچی میں سمندر کے کنارے واقع ہے- یہ پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا
فائیو اسٹار ہوٹل ہے- اس ہوٹل میں 407 لگژری کمرے موجود ہیں- اس ہوٹل میں
سوئمنگ پول٬ جم اور لذیز کھانوں کی سہولت موجود ہے- اس ہوٹل کی عمارت کو
زلزلے سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے- اس
ہوٹل میں قیام کا ایک دن کا کرایہ 22 ہزار سے 25 ہزار روپے تک ہے-
|
|
پرل کانٹینینٹل ہوٹل - لاہور
یہ ہوٹل لاہور میں ائیر پورٹ سے 25 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے اور پاکستان کا
چوتھا سب سے بڑا فائیو اسٹار ہوٹل ہے- اس ہوٹل میں 485 کمرے بنائے گئے ہیں
جو کہ انتہائی آرام دہ ہیں- اس ہوٹل میں ایک دن قیام کا کرایہ 17 ہزار سے
18 ہزار روپے کے درمیان ہے-
|
|
آواری ہوٹل - کراچی
کراچی میں بھی آواری ہوٹل قائم ہے جس کی عمارت 20 منزلہ ہے- اس ہوٹل میں
236 کمرے بنائے گئے ہیں- یہ ایک فور اسٹار ہوٹل ہے جس کے کمروں سے پورے
کراچی کا دلچسپ نظارہ کیا جاسکتا ہے- اس ہوٹل میں پرتعیش کمرے٬ سوئمنگ پول
اور ہر قسم کے کھانوں کے ریسٹورنٹ موجود ہیں- اس ہوٹل میں ایک دن کا کرایہ
14 ہزار سے 15 ہزار کے درمیان ہے-
|
|