فوٹو گرافی کے لیے 2018 کے بہترین کیمرے

موجودہ دور میں فوگرافی ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے، ہمیں اپنی زندگی کے بہترین لمحات کو محفوظ کرنے کے لیے، طالب علموں کو پروجیکٹس، پورٹ فولیو یا چھٹیوں کے دوران فوٹو شوٹ کرنے کے لیے کیمروں کی ضرورت پڑتی ہے۔

نیو کے مطابق آئے روز مارکیٹ میں مختلف کمپنیاں کیمروں کے نئے ماڈل متعارف کروا رہی ہیں جو اپنی خصوصیات اور قیمت کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔اسی طرح مارکیٹ میں ملتے جلتے درجنوں کیمرے موجود ہیں۔ مختلف فیچرز کے ان کیمروں میں ضرورت کے لحاظ سے صارفین کے لیے کون سا کیمرہ بہتر ہے اور 2018 میں آنے والے کچھ کیمروں کے بارے میں آپ کو بتائیں گے۔
 

نیکون ڈی7500(Nikon D7500)
نیکون ڈی7500 بے شک نیا کیمرہ نہیں ہے لیکن خصوصیات اور اپنے فیچرز کی وجہ سے ہم اس کو اپنی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھے ہوئے ہیں،مناسب قیمت اور بہترین فیچرز کے حساب سے یہ ہر صارف کی ضرورت ہے، دراصل یہ کیمرہ ہر شعبے کو چار چاند لگا دیتا ہے،اس کیمرے کی چند خصوصیات درج ذیل ہیں:

ڈی ایس ایل آر (Type: DSLR)
سینسر سائز اے پی ایس -سی(Sensor size: APS-C)
شوٹنگ سپیڈ 8 ایف پی ایس(shooting speed: 8fps)
فلم فور کے(Movies: 4K)
استعمال لیول درمیانی (User level: Intermediate)
قیمت(Rs 155,999.00)

image


کینن ای او ایس200 (Canon EOS 200D)
کینن ای او ایس کو اس کے بہترین فیچرز کی وجہ سے فہرست میں دوسرے نمبر پر رکھا ہے، یہ انٹری لیول پر صارفین کو بہترین فیچرز فراہم کرتا ہے، یہ انٹری لیول کے صارفین کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے،اس کیمرے کی چند خصوصیات ذیل میں ہیں:

ڈی ایس ایل آر (Type: DSLR)
سینسر سائز اے پی ایس -سی(Sensor size: APS-C)
شوٹنگ سپیڈ 5 ایف پی ایس(shooting speed: 8fps)
فلم 1080پی(Movies: 1080p )
استعمال ابتدائی لیول (User level: Beginner)
قیمت(Rs 66,900.00)

image


پینا سونک لومکس جی ایچ 5(Panasonic Lumix GH5)
صارفین کے لیے اس کیمرے کی خصوصیات کو بیان کرنے میں یہ مشکل ہوتی ہے کہ کہاں سے شروع کیا جائے، یہ ایک سادہ کیمرہ ہے جو ویڈیو بنانے والے صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتا ہے، اس سے4کے فوٹیج با آسانی بنائی جا سکتی ہے۔اس کیمرے کی چند خصوصیات ذیل میں ہیں:

مرر لیس (Type: Mirrorless)
ینسر ، مائیکرو فور تھرڈ(Sensor size: Micro Four Thirds)
12 ایف پی ایس (Max burst speed: 12fps)
فلم 4 کے(Movies: 4K)
استعمال لیول تجربہ کار(User: Expert)
قیمت(Rs 215,000.00)

image


سونی الفا اے 7 تھری (Sony Alpha A7 III)
نیکون ڈی850 کے صارفین جس طرح ڈی ایل ایس آر پر شفٹ ہونا چاہتے ہیں اس طرح ہر کوئی سونی الفا اے 7 تھری کی طرف جا رہا ہے، اس کے مختلف ماڈلز مخصوص صارفین کی توجہ کا مرکز ہیں، الفا تھری ہی ایک ایسا کیمرہ ہے جو تمام صارفین کے لیے مناسب ہے۔ اس کیمرے کی چند خصوصیات ذیل میں ہیں:

مرر لیس (Type: Mirrorless)
سینسر فل فریم(Sensor: Full-frame)
10 ایف پی ایس (Max burst speed: 10fps)
فلم 4 کے(Movies: 4K)
استعمال لیول بہتر(User level: Enthusiast)
قیمت(Rs 305,000.00)

image

صارفین اپنے بجٹ اور ضروریات کے مطابق ان کیمروں میں سے کسی ایک انتخاب کر سکتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

What's the best camera? Okay, we admit it – it's an impossible question to answer, but we'll do our best to make sure you end up buying the right camera for you. The best camera for a pro photographer is a million miles from the best camera for an adventure sports nut or a novice shooter.