جدیدِ نصابِ دینیہ۔۔۔۔۔۔ وقت کی اہم ضرورت

بلاشبہ مدارس اسلامیہ کے نصاب میں تجدید و تبدیل اور تقدیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔

موجودہ دور کے نئے نظریات وا فکاراور مسائل نےجدید علم فقہ و علم کلام کی تشکیل و ترویج، کو لازم ٹھہرایا ہے۔

بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے ارباب مدارس نے نئے پیداہونے والے علوم وافکار،خیالات، نفسیات، سائنس و معاشیات ، صنعت و حرفت اور زمانے کے طور و اطور کو قبول کرنے ، سمجھنے اور مقابلے کرنے سے انکارکیا ہو ا ہے۔ اور طرز کہن پہ اڑے ہوئیں ہیں۔جدید معتقدات نے جدید علم کلام کی اہمیت کو واضح کیا ہے۔ دور حاضر کے تمدن میں فقہ اسلامی میں نئے ابواب شامل ہوئے ہیں۔ بینکنگ،برآمدات و درآمدات نےپیچیدہ مسائل پیدا کردیے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب کچھ بدل گیا ہے۔ تعبیر بدلی، سوچ بدلی، انداز بدلا، نظام بدلا، افکار بدلے۔۔۔ نہ بدلے تو ارباب فکر و دانش نہ بدلے۔

حالانکہ بدلنے کی ترغیب خود خدا تعالی نے دی ہے۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے برگزیدہ نبیوں کو جب معجزے دیے تو اپنے دور اور تقاضوں کے اعتبار سے دیے۔۔۔۔۔۔۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دور میں جادو کا چرچا تھا تو معجزہ بھی اس جادو کے توڑ والا ملا یعنی ید بیضاء۔۔۔۔۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے دور میں ہر قسم کی بیماریوں کی علاج معالجہ اور طب یونان کا چرچہ تھا تو معجزہ بھی ایسا ہی ملا۔ حضرت محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں عرب و فارس کی قومیں بلاغت و اعجاز اور شعر و سخن سے ملبوس تھی۔ روم آئینی نظام میں مربوط تھا۔ اللہ نے محمد ﷺ کو قرآن پاک کی شکل میں ایسا معجزہ دیا کہ سب کے سب زیر ہوئے۔۔اور قران بلاغت و اعجاز اور ائین و دستور کاسرخیل بن گیا۔۔۔دیگر انبیاء کی سیرت بھی واضح ہے۔۔۔ہمارے اکابر نے بھ ساتویں صدی ہجری تک وقت کے تمام تقاضوں اور ضرورتوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے علمی و تصنیفی کام کیے۔۔۔۔

اگر خدائی سنت کے مطابق وقت کی ضرورتوں اور تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے مدارس دینیہ کے نصاب کو تجدید و تبدیل یا کم از کم تقدیم (لفظی موشگافیوں اور عبارت آرائی پر مشتمل کتب کی جگہ فن سے متعلق سہل مگر اہم کتب کی تقدیم) کیا جائے اور جدید مفید علوم کا اضافہ کیا بالخصوص جدید علم کلام و فقہ کا تو یقینا بہت کم عرصے میں بہت بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔۔
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 436287 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More