موسم سرما کے انوکھے یورپی ہوٹل

دنیا میں لاتعداد ایسے پرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ ہوٹل موجود ہیں جہاں رہائش اختیار کرنا یا رات گزارنا تقریباً ہر سیاح کی خواہش ہوتی ہے- تاہم اسی دنیا میں چند ایسے ہوٹل بھی پائے جاتے ہیں جو زیادہ پرتعیش تو نہیں لیکن پھر بھی وہاں صرف ایک رات گزارنا بھی سیاحوں کے لیے ہمیشہ کے لیے یادگار بن سکتی ہے- یہ انوکھے ہوٹل موسمِ سرما کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیے گئے ہیں-
 

آئس ہوٹل: يوکاسياروی، سويڈن
ڈوئچے ویلے کے مطابق آرکٹک سرکل سے تقريباً دو سو کلوميٹر شمال کی طرف واقع سويڈن کے چھوٹے سے گاؤں يوکاسياروی ميں قائم آئس ہوٹل اپنی مثال آپ ہے۔ يہ ہوٹل برف سے بنا ہوا ہے اور پچھلے پچيس سال سے اس کے ليے برف بنانے کے لیے ايک قريبی دريا کا پانی استعمال ہو رہا ہے۔ ہر سال فنکار اس ہوٹل اور اس ميں مہمانوں کے ليے موجود کمروں کو نئی شکل ديتے ہيں اور اپريل ميں ہر چيز پگھل جاتی ہے۔ اور پھر موسم سرما ميں اس کی بنياد رکھی جاتی ہے۔

image


آرکٹک ٹری ہاؤس: رووانی اے می، فن لينڈ
فن لينڈ کا چھوٹا سا شہر رووانی اے می سينٹا کلاؤز کے ليے معروف ہے۔ ويسے تو اس شہر ميں سياحوں کے ليے کئی ہوٹل موجود ہيں ليکن آرکٹک ٹری ہاؤس ہوٹل ذرا الگ ہی دکھتا ہے۔ اس کی خاص بات يہ ہے کہ ’ارورا بوليرس‘ يا شمال کی رنگا رنگ آسمانی روشنياں ديکھنے کے ليے يہ بہترين جگہ ہے۔

image


سورسنيوا اگلو ہوٹل: آلٹا، ناروے
ناروے کی شمالی پٹی پر آبادی کم ہے۔ يہيں پر آلٹا کا ايک گاؤں بھی موجود ہے۔ يہاں ہر سال شہر کے داخلی راستے پر ايک آئس ہوٹل تعمير کيا جاتا ہے۔ اس ہوٹل کو بھی ’ارورا بوليرس‘ ديکھنے کے ليے بہترين جگہ قرار ديا جاتا ہے۔

image


ہوٹل آرکٹک: الوليساٹ، ڈنمارک
گرين لينڈ جغرافيائی لحاظ سے تو شمالی امريکا ميں ہے ليکن يہ ڈنمارک کا حصہ ہے۔ يہی وجہ ہے کہ ڈنمارک کا سب سے زيادہ شمالی ميں واقع فور اسٹار ہوٹل آرکٹک سرکل پر قائم ہے۔ اس مقام سے مہمان عالمی ثقافتی ورثے ميں شامل ’ Ilulissat Icefjord‘ نامی گليشيئر بھی ديکھ سکتے ہيں۔ گليشيئر کو قريب سے ديکھنے کے ليے پانچ اگلو بھی موجود ہيں۔

image


اگلو وليج: زرماٹ، سوئٹزرلينڈ
سوئس ايلپس ميں دو ہزار سات سو ميٹر کی بلندی پر احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ يہيں پر قائم ہے اگلو وليج۔ اگلو کے اندر بھی درجہ حرارت اکثر منفی ڈگری سينی گريڈ تک پہنچ جاتے ہيں ليکن گرم پانی والا ورل پول ايسے حالات ميں ايک بڑا ہی منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے۔

image


شيلے گرينڈ فلوہ: نيسل وينگل، آسٹريا
سکون بہت مزيدار ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر آلگاؤ ايلپس کی آغوش ميں ايک شيلے ميں ہو۔ يہ شيلے تيرول کی ٹين ہائمر ويلی ميں گيارہ سو ميٹر کی بلندی پر قائم ہيں۔ ايک بہترين باورچی مہمانوں کو مزيدار مقامی پکوان بنا پر پيش کرتا ہے۔ آس پاس اسکی کے کھيل سے لطف اندوز ہونے کے بھی کئی مواقع ہيں۔

image


اسکی رزورٹ 1950: ليس آرکس، فرانس
ليس آرکس فرانسيسی ايلپس ميں واقع ايک بہترين اسکی رزورٹ ہے، جو موں بلانک نامی پہاڑی کے عين سامنے واقع ہے۔ يہاں بہترين لگژری اپارٹمنٹس موجود ہيں اور وہاں کا ريستوران بھی انتہائی اعلی معيار کا ہے۔

image

زولرنگ ہوف: رانٹم آن سلٹ، جرمنی
جب جرمنی کے شمالی علاقے سلٹ ميں سردی کی لہر زوروں پر ہوتی ہے، اسی وقت زولرنگ ہوف مں گہما گہمی کا وقت ہوتا ہے۔ يہ فائيو اسٹار ہوٹل سياحوں کو موسم سرما ميں بھی لطف اندوز ہونے کا ايک بہترين موقع فراہم کرتا ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Europe is a continent known for its exotic countries and scenic attractions, and it is only natural that you would want a hotel that is equally unique and fitting. Hotels are no longer just a place to crash in; they are a critical aspect of your holiday experience. Looking for the perfect vacation gateway? Listed below are the top some quirkiest hotels in Europe for you to explore.