مجرموں کو پکڑنے کے جدید ترین طریقے

کہتے ہیں کہ مجرموں کو پکڑنے کے لیے انہی کی طرح سوچنا پڑتا ہے- اور یہ حقیقت بھی ہے کیونکہ انہی کی طرح سوچ کر ہی ان کی منصوبہ بندی کو سوچا جاسکتا ہے- دنیا بھر میں جہاں ایک جانب مجرم مزید چالاک اور شاطر ہوتے جارہے ہیں وہیں دوسری طرف انہیں گرفت میں لینے والے سرکاری ادارے بھی نت نئے طریقے آزما رہے ہیں- موقع واردات سے فرار ہوتے مجرموں کا تعاقب یا انہیں روکنا اور پکڑنا ایک مشکل ترین مرحلہ ہوتا ہے کیونکہ وہ اکثر اس میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور عام بیریرز تک کو خاطر میں نہیں لاتے- تاہم اب کئی ایسے خطرناک بیریرز بھی متعارف کروا دیے گئے ہیں جو نہ صرف ان مجرموں کو روک سکتے ہیں بلکہ ان جان بھی لے سکتے ہیں-
 

Cable Net Barrier
ان شاندار بیریرز کو نارتھ کیرولینا کی ایک کمپنی بیریر ون سسٹم نے تیار کیا ہے- یہ بیریر 2 پول پر مشتمل ہوتے ہیں اور صرف 2 سیکنڈ کے مختصر وقت میں فعال ہوجاتے ہیں- یہ کیبل کسی بھی گاڑی کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں چاہے گاڑی کی رفتار کچھ بھی ہو- یہ کیبل اس حد تک طاقتور ہیں کہ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والے 20 ٹن کے ٹرک کو بھی روک سکتے ہیں- ان کیبل سے ٹکرانے کے بعد گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوجاتی ہے جبکہ کیبل پر کوئی بھی اثر نہیں ہوتا-


Pit-Bul
یہ گیجٹ اسپائیڈر مین کے جال کی مانند ہے- بظاہر یہ ایک عام سا بیریر معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں اس بیریر کے ساتھ نوک دار کیلیں اور ایک جال منسلک ہوتے ہیں- جیسے ہی گاڑی اس پر سے گزرتی ہے تو کیل نکل کر گاڑی کے ٹائر کو پنکچر کر دیتے ہیں جبکہ ایک جال نکل کر گاڑی کے اگلے ٹائروں میں پھنس جاتا ہے اور گاڑی کو باآسانی روک دیتا ہے- یہ ڈیوائس 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والی گاڑی کو باآسانی روک سکتی ہے- اس ڈیوائس کو پوری سڑک پر بھی نصب کیا جاسکتا ہے اور یہ ایک خودکار ڈیوائس ہے جس میں سینسر موجود ہوتے ہیں-


Grappler Police Bumper
یہ سسٹم پولیس کی گاڑیوں میں مجرموں کو روکنے کے لیے لگایا گیا ہے- یہ سسٹم پولیس کی گاڑی کے اگلے بمپر پر نصب ہوتا ہے اور اس کی مدد سے آگے بھاگنے والی گاڑی کو باآسانی روکا جاسکتا ہے- پولیس کو اپنی گاڑی مجرموں کی گاڑی کے قریب لے جاکر صرف ایک بٹن دبانا ہوتا ہے جس کے بعد یہ سسٹم اپنی کاروائی کرتا ہے- اس سسٹم میں ایک نائیلون کا جال ہوتا ہے جو مجرموں کی گاڑی کے ٹائروں میں جا کر پھنس جاتا ہے اور ٹائروں کو روک دیتا ہے- اس وقت یہ ڈیوائس امریکی پولیس کی گاڑیوں میں استعمال کیا جارہا ہے-


Heald HT1-Raptor
جس کمپنی نے اس خطرناک بیریر کو تخلیق کیا ہے اسے اس بیریر کو استعمال کرنے کے حقوق بھی حاصل ہوگئے ہیں- یہ ماڈرن روڈ بیریر ہے اور تجربے کے دوران اس بیریر نے 80 کلومیٹر کی رفتار سے آنے والے ساڑھے سات ٹن کے ٹرک کو بھی روک کر دکھایا ہے- اس تجربے کے دوران ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ بیریر کو کچھ بھی نہیں ہوا اور وہ ویسے ہی کام کرتا رہا- یہ ڈیوائس سادہ ڈیزائن ہونے کی وجہ سے شہر کی عام سڑکوں پر بھی نصب کی جاسکتی ہے- اس ڈیوائس کو ریموٹ کی مدد سے کنٹرول کیا جاتا ہے-


Alcosta
یہ بیریر حساس علاقوں جیسے فوجی علاقے٬ ہائی سیکورٹی والے علاقے اور پاور اسٹیشن وغیرہ کے لیے تیار کیا گیا ہے- یہ ایک سنگل یونٹ کی طرح نصب کیا جاسکتا ہے- یہ سسٹم دروازوں اور داخلی راستوں پر لگایا جاتا ہے تاکہ بہترین سیکورٹی حاصل کی جاسکے- یہ بیریر صرف 12 انچ گہرا ہوتا ہے- بظاہر یہ انتہائی سادہ معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں یہ کسی بھی قسم کی گاڑی کو روکنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Car chases are often more dangerous for bystanders and officers then suspects. These four devices are designed to keep bystanders safe and give police or military personnel the advantage. The following is a transcript of the video.