ہم اکثر سوچتے ہیں کہ ہمارا وقت ضائع ہورہا ہے اور یہ سوچ
کر ہم دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں- ہمیں اپنے وقت اور اپنی زندگی کو کامیاب بنانے
کے لیے بہت زیادہ ضرورت نہیں ہے بلکہ اگر ہم چند چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال
رکھیں تو ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں- سال 2019 ایک کاروباری سال ثابت ہونے
والا ہے- 2019 میں چند باتوں کا جتنا زیادہ خیال رکھیں گے اتنا ہی آپ کو
فائدہ ہوگا- مندرجہ ذیل میں وہ طریقہ کار تحریر ہیں جنہیں آپ سال 2019 کے
آغاز سے ہی اختیار کر کے کامیابیاں کی سیڑھیاں چڑھ سکتے ہیں-
|
صبح جلدی اٹھنے کی عادت
بڑے کہتے ہیں کہ صبح جلدی بیدار ہونے سے پورا دن اچھا گزرتا ہے- یہ بات سو
فیصد درست ہے- صبح جلدی اٹھنے سے آپ خود کو تروتازہ اور توانائی سے بھرپور
محسوس کرتے ہیں- اس سے آپ کے دماغ میں نت نئے اور اچھوتے آئیڈیاز آتے ہیں-
اس لیے 2019 میں جلدی اٹھنے کی عادت ڈالیں اور نئے آئیڈیاز پر کام کر کے
اپنا مقام بنائیں- |
|
پرسکون نیند
پرسکون دماغ کے لیے پرسکون نیند بہت ضروری ہے- کم سے کم 8 گھنٹے کی نیند آپ
کے دماغ کو تروتازہ کرسکتی ہے- دماغ پرسکون ہوتا ہے تو انسان بھی فعال رہتا
ہے اور اس کے اندر کچھ کر دکھانے کا جوش اور صلاحیت پیدا ہوتی ہے- اس لیے
پرسکون کے لیے ضروری ہے کہ جلدی٬ وقت پر اور 8 گھنٹے لازمی سوئیں-
|
|
آئیڈیاز کو لکھنے کی عادت بنائیں
اپنے دماغ میں آنے والے ہر آئیڈیا کو تحریری شکل دیں یعنی اسے لکھ لیں-
لکھنے سے آپ نہ صرف یہ آئیڈیاز بھولیں گے نہیں بلکہ آپ میں ان پر عمل کرنے
کی صلاحیت بھی پیدا ہوگی- موبائل پر ایسے بہت سی ایپس دستیاب ہیں جن کے
ذریعے آپ اپنے آئیڈیا کو تحریر شکل دے کر محفوظ کرسکتے ہیں-
|
|
دو منٹ کا قانون
دنیا میں جتنے بھی کامیاب بزنس مین ہے وہ دو منٹ کے قانون پر عمل کرتے ہیں-
دو منٹ کے قانون کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پاس جو بھی کام ہو اسے دو منٹ میں
مکمل کرنے کی کوشش کریں- اس سے انسان کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوجاتا
ہے اور وہ مختصر وقت میں زیادہ امور سرانجام دینے کا عادی ہوجاتا ہے- سال
2019 میں آپ یہ دو منٹ کا قانون ضرور اپنائیں-
|
|
سماجی تعلقات بڑھائیں
سال 2019 میں اپنے سماجی تعلقات بڑھائیں اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے
لیے یہ ضروری ہے کہ آپ کے اردگرد ایسے لوگ موجود ہوں جو آپ کی طرح نت نئے
آئیڈیاز سوچتے ہیں اور ان پر عمل کرنا چاہتے ہوں- ایسے لوگوں کی صحبت سے
بھی آپ کافی فائدہ اٹھا سکتے ہیں-
|
|