علی ترین نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کتنے میں خریدی؟

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے جمعرات کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم خرید لی۔
 

image


پی ایس ایل انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ علی ترین نے چھٹی فرینچائز کے حقوق حاصل کر لیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھٹی ٹیم کی بولی کے لیے اس کی بنیادی قیمت 52 لاکھ ڈالر رکھی تھی تاہم علی ترین نے اس قیمت سے زیادہ کی بولی لگا کر اس کے حقوق خرید لیے۔

پی ایس ایل اتظامیہ نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں بتایا کہ علی ترین نے آئندہ سات سال کے لیے چھٹی ٹیم کے حقوق حاصل کر لیے۔
 


خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی بولی کا عمل جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوا جس کی بنیادی قیمت 52 لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی۔
 

image


ترجمان کے مطابق علی ترین نے پی ایس ایل کی چھٹی فرینچائز کے حقوق سات سال کے لیے 52 لاکھ ڈالر میں حاصل کر لیے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے علی ترین نے میڈیا کو بتایا ہم جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے حوالے سے کافی کام کر رہے ہیں اور ہمارا پروگرام ہے کہ ہر ضلع میں ایک گراؤنڈ اور اکیڈمی بنانے کے ساتھ ساتھ کلب کرکٹ کو سپورٹ کریں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کا اضافہ رواں برس ہونے والے ایڈیشن میں کیا گیا تھا جسے شون پراپرٹی بروکرز نے خرید کر اس کا نام ملتان سلطانز رکھا تھا۔
 

image


ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں لوگوں کی نگاہوں کا مرکز رہی اور اس نے حریف ٹیموں کے خلاف یکطرفہ فتوحات حاصل کیں تاہم اپنے اختتامی میچوں میں اسے پے در پے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔

ملتان سلطانز کی ٹیم رواں برس طے شدہ وقت کے مطابق متعدد مواقع ملنے کے باجود اپنی بینک گارنٹی جمع کروانے میں ناکام رہی جس کے بعد پی سی بی نے ان کا معاہدہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی سی بی نے شون پراپرٹی بروکرز کی زیر ملکیت فرنچائز ملتان سلطانز کا معاہدہ منسوخ کردیا جس کے بعد فرنچائز کے تمام مالکانہ حقوق واپس پاکستان کرکٹ بورڈ کو منتقل ہو گئے تھے۔

گذشتہ ماہ 20 نومبر کو جب اسلام آباد میں چوتھے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ ہوئی تو اس ٹیم کو 'چھٹی ٹیم' کا نام دیا گیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری سنہ 2019 کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Ali Tareen Khan, son of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leader Jahangir Khan Tahreen, has won the bid for the sixth franchise of Pakistan Super League (PSL). Ali Tareen, a young politician from Lodhran was keen to buy the PSL’s franchise Multan Sultans.