اگر سال 2018 کو ستاروں کی شادیوں کا سال قرار دیا جائے
تو غلط نہیں ہوگا ۔ 2018 میں ہونے والی بڑی شادیوں کے حوالے سے بات کریں تو
کچھ اہم شخصیات کی شادیاں ذہن میں آتی ہیں جو کہ شاندار ہونے کے ساتھ ساتھ
مہنگی ترین شادیاں بھی تھیں- |
بھارتی بزنس مین مکیش
امبانی کی بیٹی کی شادی:
گزشتہ دنوں بھارتی بزنس مین مکیش دھیرو بھائی امبانی کی بیٹی ایشا امبانی
کی شادی نہایت شاندار طریقے سے ہوئی ۔ ایک اندازے کے مطابق اس شادی پر 10
کروڑ امریکی ڈالرز یعنی 13 ارب سے زائد پاکستانی روپے خرچ کیے گئے ۔ مکیش
امبانی کی دولت کا مجموعی اندازہ 41 ارب 50 کروڑ ڈالرز سے زائد لگایا جاتا
ہے ۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 5763 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے
بنتی ہے۔ اتنی زیادہ دولت کے مالک انسان کی بیٹی کی شادی پر انتظامات بھی
یقیناً اس کے شایان شان ہی ہونا تھے۔ ایشا کی شادی کا دعوت نامہ جو لوگوں
کو بھیجا گیا اسکی قیمت ہی پاکستانی کرنسی کے مطابق 5 لاکھ روپے بنتی ہے ۔ایشاامبانی
کی شادی ارب پتی بزنس مین آجے پیرامل کے بیٹے آنند میرامل سے ہوئی ہے ۔اس
شاندار شادی میں بالی ووڈ کی بھی متعدد مقبول شخصیات شامل تھیں جبکہ سابق
ہیلری کلنٹن سمیت مختلف ممالک کے سفیر و سیاسی شخصیات بھی شادی میں شریک
ہوئیں۔ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو دنیا بھر سے 100 خصوصی جیٹ
طیاروں میں لایا گیا جبکہ مہمانوں کی آمد ورفت کیلئے مرسڈیز اور بی ایم
ڈبلیو جیسی لگژری گاڑیاں استعمال کی گئیں۔ ایسی شاندار شادی یادگار تو ہونی
ہی تھی۔
|
|
بالی ووڈ ستارے دیپیکا اور رنویر سنگھ کی
شادی:
کچھ روز قبل ہی لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کی دنیا کے دو اہم ستارے
دیپیکا اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو اٹلی میں شادی کے خوبصورت بندھن
میں بندھ گئے۔ یہ جوڑا شادی کے بعد اٹلی سے بھارت پہنچا تو پرستاروں کی ایک
بڑی تعداد ائیر پورٹ پر ان کے استقبال کے لیے موجود تھی جسے دیکھ کر دیپیکا
اور رنویر حیران رہ گئے۔ ان کی شادی کی تصویروں نے سوشل میڈیا میں دھوم مچا
رکھی تھی۔ دیپیکا نے اپنی شادی کی تقریب میں خوبصورت لال جوڑا اور
حسین جیولری پہن رکھی تھی اور دنیا کی حسین ترین دلہنوں میں سے ایک لگ رہی
تھی ۔ جبکہ دلہا رنویر بھی کسی سے کم نہ لگ رہے تھے شیروانی پہنے تمام
رسموں کے دوران دیپیکا کے ہمراہ کافی خوش دکھائی دے رہے تھے ۔
|
|
بالی ووڈ اسٹار پرینکا چوپڑا اور نک جونس
کی شادی:
2018 کے اختتام میں ہی ایک اور بالی ووڈ کا فنکارہ پرینکا چوپڑا ، نک جونس
کی ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ۔ان کی شادی میں بالی ووڈ ستاروں سمیت
دوست احباب نے بھی شرکت کی اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ ان کی شادی بھارت
کے شہر جوتھ پور راجھستان کے ایک مقام پر ہوئی جہاں کا نظارہ کسی شاہی
تقریب سے کم نہ تھا ۔یہ خوش مزاج جوڑا اپنی شادی کی تقریب میں حسین ملبوسات
میں سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ پرینکا چوپڑا کے فینس سوشل میڈیا پہ انکی
شادی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے تھے تو وہی کچھ لوگ اس شادی کو تنقید کا
نشانہ بناتے دکھائی دے رہے تھے جس کی وجہ پریانکا اور نک جونس کی عمر کا
فرق تھا تاہم یہ جوڑا ان چیزوں کو نظر انداز کر کے سب ہی رسموں میں خوش
دکھائی دے رہا تھا۔
|
|
پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب
بٹ کی شادی:
پاکستان ٹیلی ویژن کے دو انمول ستارے ایمن خان اور منیب بٹ 21 نومبر 2018
کو شادی کے حسین رشتے میں بندھ گئے ۔ 2018 میں اگر دنیا بھر میں بڑی شادیاں
ہوئی ہیں تو وہی پاکستان میں بھی ایمن اور منیب کی شادی بھی کسی سے کم نہ
تھی ۔ جی ہاں حال ہی میں ہونے والی اس شادی نے پاکستان میں دھوم مچا رکھی
تھی اور سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھی ۔ یہ جوڑا اپنی شادی کی تمام
تقریبات میں حسین لگ رہا تھا اور لوگ انکی تعریف کرتے تھک نہ رہے تھے ۔لیکن
کہتے ہیں نہ سو منہ کی سو باتیں شادی کی تقریبات کا دورانیہ طویل ہونے کی
وجہ سے کچھ لوگوں نے اس شادی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔ لیکن جو
بھی ہو یہ شادی نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہو ہی گئی ۔
|
|
شہزادہ ہیری اور میگن مرکل کی شادی:
برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مرکل جن کی شادی 18 مئی 2018
کو انجام دی گئی۔ اور راتوں رات ایک اداکارہ سے شہزادی بن گئی ۔شادی کے بعد
یہ جوڑا ایک کامیاب زندگی گزار رہا ہے ۔ شادی کی رسم کے دوران دلہن نے
اسٹیلا میکارنٹی کے ڈیزائن کردہ گاؤن میں تھی جبکہ دولہا شہزادہ ہیری شاہی
خاندان کے روایت کے مطابق فوجی یونیفارم میں تھے ۔ شہزادہ ہیری نے ایک
امریکی اداکارہ سے شادی کر کے سب کو حیران ہی کردیا تھا۔ اس شادی میں
تقریباً 3 ارب پاؤنڈ کے اخراجات ہوئے پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً
467 ارب روپے بنتی ہے ۔یہ رقم بعض ممالک پہ قرضوں سے زیادہ ہے ۔ ِیہ شادی
برطانوی شاہی خاندان اور دنیا کی سب سے مشہور ، قابل رشک اور سب سے زیادہ
یاد رکھی جانے والی شادی تھی۔
|
|