کراچی میں ایک اور سیاسی رہنما نامعلوم افراد کی دہشت
گردی کا نشانہ بن گیا۔ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے ایم کیو ایم
پاکستان کےسابق ایم این اے علی رضا عابدی کون تھے؟
ٹونٹی فور نیوز کے مطابق سید علی رضا عابدی 6 جولائی 1972 کو کراچی میں
پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی سے جبکہ امریکہ سے مارکیٹنگ کے
شعبے میں ماسٹرز کیا۔
انہوں نے بطور کارکن اے پی ایم ایس او سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔2005
سے 2013 تک علی رضا عابدی ایم کیو ایم سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ رہے۔
2013 کے عام انتخابات میں علی رضا عابدی کراچی کے حلقہ این اے 251 سے بطور
رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں ان کو وزیراعظم
عمران خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پارٹی میں جاری
اختلافات کے باعث انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
ایم کیوایم کے مقتول رہنما سید علی رضا عابدی سوشل میڈیا میں بہت ایکٹیو
تھے جبکہ سیاست کے علاوہ وہ اپنے ذاتی کارروبار سے بھی وابستہ تھے۔
6 جولائی 1972 کو کراچی میں طلوع ہونے والا سید علی عابدی کا سورج 25 دسمبر
2018 کو اپنے گھر کی دہلیز پر غروب ہوگیا۔ |