گیس بحران

پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی اس وقت گیس سے محروم ہے۔ صوبہ سندھ ٪70 گیس پیدا کر رہا ہے۔ اس صوبے کے سب سے بڑے شہر میں عوام کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ کراچی میں پچھلے4 دنوں سے عوام گیس کے لیے ترس رہی ہے۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بسیں، منی بسیں، رکشا، ٹیکسی نہ ہونے کے برابر ہیں اورجو ہیں انہوں نے اتنے زیادہ کرایے بڑھا دیے ہیں جو غریب عوام دینے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ غریب عوام جن کا روزگار ہی رکشا ،بسیں چلانا ہوں وہ اس قدر پریشان ہیں کہ اپیے رکشا چلانے پر مجبور ہوگےؑ ہیں ۔نہ صرف ٹرانسپورٹ کی حد تک عوام پریشان ہے بلکہ جو لوگ گھروں میں ہیں وہ بھی اس بحران کے چنگل میں پھس گےؑ ہیں۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے خواتین پریشان ہیں نہ کھانے پکانے کے لیے گیس ہے اور نہ کام پہ جانے کے لیے۔ سی این جی اسٹشنوں کی مسلسل بندش کے سبب پبلک ٹرانسپورٹ نا پید ہوگی یے۔ بسوں اور کوچزکی تعداد کم ہونے کی وجہ سے شہری بسوں کی چھتوں پہ سفر کرنے پر مجبور ہیں اور انہیں اسٹاپس پر گھنٹوں انتظار پڑتا ہے۔

عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گیس بحران پر مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے سوئی سدرن اور ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز توڑ دیئے ہیں، وزیراعظم نے پٹرولیم اور توانائی کےوزرأ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے اور نئے بورڈ کی تشکیل نیپرا کے ساتھ مل کر کرنےکا حکم بھی دیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز اور شہریوں نے صدر مملکت ، وزیر اعظم ، گورنر سندھ اور کراچی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرأ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیں گیس کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سوئی سدرن اور ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو فوری تحلیل کردیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی تعداد 14؍ اور سوئی سدرن گیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد 11ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاق سے فوری طور پر سندھ کو گیس کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے پھر بھی سندھ کو گیس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔۔اس کے علاوہ نہ صرف گھریلو صارفین کو گیس سے محروم کیا گیا ہے بلکہ صنعتوں، پاور پروجیکٹس، سی این جی اسٹیشن کو بھی گیس فراہم نہیں کی جارہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورے صوبے میں گیس کی بندش سے بہت بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کی کوششوں سے امید ظاہر ہے کہ گیس کے بحران پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

Rida Rao
About the Author: Rida Rao Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.