کیا آپ بادام کھانے کے بہترین اور فائدہ مند طریقے جانتے ہیں؟

ہلکی پھلکی بھوک میں کچھ اور کھانے سے کہیں زیادہ بہتر ہے کہ بادام کھا لیا جائے کیونکہ بادام نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ متعدد ایسے طبی مسائل سے بھی حل کرتا ہے جن سے چھٹکارے کے لیے اکثر افراد مہنگی ترین دوائیاں استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں- بادام ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے کیونکہ اس سے انسانی جسم کو وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزاء حاصل ہوتے ہیں۔ بادام کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہاں بادام کے طریقہ استعمال اور اس سے متعلقہ چند ایسی باتوں کا ذکر کر رہے ہیں جو یقیناً قارئین کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوں گی-
 

image


بادام کے استعمال کا بہترین طریقہ
بادام کے طریقہ استعمال کی کوئی قید نہیں ہے کیونکہ اس کا ہر انداز میں استعمال بہترین اور فائدہ مند ثابت ہوتا ہے- تاہم مندرجہ ذیل میں موجود چند مخصوص طریقہ کار اختیار کر کے آپ اہم ترین فوائد حاصل کرسکتے ہیں- البتہ یاد رہے کہ بادام سمیت کسی بھی غذا کا بہت زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے- اس لیے اعتدال کے ساتھ کھائیے اور نقصان کے بجائے فائدہ اٹھائیے-

یادداشت کی تیزی کے لیے بادام بھگو کر کھائیں
روزانہ 8 سے 10 بادام رات کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح اٹھ کر کھالیں- یہ عمل آپ کی یادداشت کو تیز بناتا ہے- درحقیقت اس طریقے سے بادام کھانے سے آپ کے دماغ کے وہ خلیات صحتیاب ہوجاتے ہیں جو کسی وجہ سے خرابی کا شکار ہوچکے ہوتے ہیں اور یادداشت کی کمزوری کا باعث بن رہے ہوتے ہیں-
 

image


باداموں کو فریج میں رکھنا نقصان دہ تو نہیں؟
اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ باداموں کو فریج میں رکھنے سے ان کی غذائیت کم ہوجاتی ہے یا یہ صحت بخش نہیں رہتے- لیکن یہ حقیقت نہیں ہے٬ بلکہ باداموں فریج میں رکھ کر ایک طویل عرصے تک قابلِ استعمال بنایا جاسکتا ہے اور جب چاہیں ان سے طبی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے-

کیا بادام روز کھانا چاہیے؟
جی ہاں اعتدال میں رہ بادام کی چند گریاں روز ضرور کھانی چاہیے کیونکہ ماہرین اسے انتہائی مفید قرار دیتے ہیں- ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام نہ صرف دل کو طاقتور بناتا ہے بلکہ جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو بھی کر دتا ہے- اس کے علاوہ بادام میں پائے جانے والے چند مخصوص غذائی اجزاﺀ ذیابیطیس لاحق ہونے کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں-

بادام کا چھلکا بھی قیمتی فوائد کا مالک
کوشش کیجیے کہ بادام کو چھلکے سمیت کھائیے کیونکہ یہ چھلکا بھی متعدد ایسے قیمتی فوائد کا مالک ہوتا ہے جس بیشتر افراد ناواقف ہوتے ہیں- اس چھلکے میں پولی فینولز کی بھاری مقدار پائی جاتے ہیں جو اسے ریشے سے بھرپور میوہ بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے-
 

image


سردیوں اور گرمیوں میں بادام کا استعمال
سردیوں میں اگر بادام کا حلوہ بنا کر کھایا جائے تو نزلہ اور زکام سے بچا جاسکتا ہے جبکہ گرمیوں میں بادام کا شربت پینے سے آپ سر درد سے محفوظ رہ سکتے ہیں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Almonds contain lots of healthy fats, fiber, protein, magnesium and vitamin E. The health benefits of almonds include lower blood sugar levels, reduced blood pressure and lower cholesterol levels. They can also reduce hunger and promote weight loss.