ٹچ اسکرین اور بٹنوں سے محروم مستقبل کے فونز٬ حیران کن ایجاد

آئی فون ہو یا کوئی اینڈرائیڈ فون ، سب اسمارٹ ڈیوائسز کو استعمال کرنے کے لیے بٹن اور ٹچ اسکرین کی ضرورت ہوتی ہے مگر بہت جلد یہ سب بدل جائے گا۔

جی ہاں ڈان کے مطابق مستقبل قریب میں اسمارٹ ڈیوائسز میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جو آپ کو محض دور سے ہاتھ کی حرکت سے فون استعمال کرنے میں مدد دے گی۔
 

image


گوگل یہ ٹیکنالوجی تیار کررہا ہے اور اسے امریکا کے فیڈرل کمیونیکشن کمیشن کی جانب سے پراجیکٹ سولی کی منظوری مل گئی ہے۔

اس پراجیکٹ کا اعلان گوگل نے 4 سال قبل کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عوامی دلچسپی کے لیے ہے اور اب اس کمپنی نے اس کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

یہ ٹیکنالوجی انٹرایکٹو کنٹرول سسٹم ہوگا جس میں یوزر راڈار بیسڈ موشن سنسرز ہاتھوں کی حرکات کو شناخت کریں گے۔

یہ کچھ ایسا ہی خیال ہے جو سائنس فکشن فلم مائینورٹی رپورٹ میں پیش کیا گیا تھا اور گوگل ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیوائسز کے استعمال کے لیے لوگوں کو کسی بھی قسم کے فزیکل کنٹرولز کی ضرورت نہیں ہوگی۔
 

image


گوگل کا خیال ہے کہ اس سے لوگ ٹی وی سے لے کر اسمارٹ واچز تک سب کچھ چھوئے بغیر کنٹرول اور استعمال کرسکیں گے۔

کسی ڈیوائس کے بٹن دبانے یا والیوم ناب دبانے جیسے ہاتھ کی حرکت پر یہ سنسر کام کریں گے اور آپ کا ہاتھ ہی ایک یونیورسل ریموٹ کنٹرول بن جائے گا۔

پراجیکٹ سولی کی ویب سائٹ میں موجود وضاحت کے مطابق اگرچہ یہ کنٹرولز ورچوئل ہوں گے، مگر ان کا استعمال فزیکل محسوس ہوگا، ایسا ہی لگے گا کہ جیسے آپ کی انگلیوں نے اسکرین کو چھوا ہے۔

تاہم گوگل کا یہ پراجیکٹ کب تک عملی شکل اختیار کرے گا، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا مشکل ہے، تاہم اس پراجیکٹ کے روح رواں ایون پویرو کے مطابق انسانی ہاتھ حیران کن صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کا کھوج نکالنا ہی میرا شوق ہے، جن کو میں ورچوئل دنیا کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔

 
YOU MAY ALSO LIKE:

Google’s Advanced Technology and Projects lab, ATAP, is a hotbed of rapid technological innovation. But for Project Soli, one of the highlights of the ATAP presentation at the 2015 I/O developer conference, the engineering team reached for a 130-year-old technology: radar.