کیا آپ جانتے ہیں رونا صحت کے لیے فائدہ مند ہے چونکہ
انسان ایک جذباتی مخلوق ہے جن کے اندر مختلف احساسات پائے جاتے ہیں۔ دنیا
میں ہر طرح کے افراد موجود ہیں جن میں حساس ، غصہ کرنے والے ، نرم دل افراد
وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن یہ طے ہے کہ ہر شخص کو زندگی میں کسی نہ کسی موقع پر
رونا ضرور آتا ہے- لیکن رونا بھی صحت کے لیے انتہاۂی فائدہ مند ہوتا ہے۔
|
غم سے نکلنے میں مدد دیتا
ہے
دنیا میں کوئی شخص ایسا نہیں جس کی زندگی میں دنیاوی مسائل یا غم نہ ہوں ۔
غم میں رونا اچھا ثابت ہوتا ہے کیونکہ رونا غم سے آزاد کرواتا ہے اور دل کا
بوجھ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اس لیے غم میں رونا مفید ہے۔ |
|
جذباتی توازن برقرار رکھتا ہے
انسان جذبات کا ایک مجسمہ ہے ۔ آگر انسان کے اندر جذبات نہ ہوں تو وہ حیوان
کہلاتا ہے ۔ کسی وجوہات کے بعد جذباتی توازن برقرار نہ رکھ سکیں یا کسی
مسائل یا غم کی وجہ سے پریشان ہوں تو رو لینا چاہیے ۔ اس سے جذباتی توازن
برقرار رہتا ہے اور یہ جذباتی توازن کو بہتر کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے
۔
|
|
مزاج کو بہتر بناتا ہے
کسی رشتہ دار یا دوست احباب سے لڑائی یا نوک جھونک ہوجائے تو عمومآ لوگوں
کا مزاج فورا$ خراب ہوجاتا ہے ۔ اس صورتحال میں رو کر مزاج کو بہتر بنایا
جا سکتا ہے ۔ اور یہ صحت کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوگا۔
|
|
بلڈ پریشر کم کرتا ہے
غصہ آجانے کے بعد ہم اپنا توازن کھو بیٹھتے ہیں اور بلڈ پریشر ہائی ہونے کی
وجہ سے فوری نقصان ہماری صحت کو پہنچتا ہے ۔ بہتر ہے کہ غصہ آنے کے بعد رو
لیں تاکہ غصے پر قابو پاسکیں اور ہائی بلڈ پریشر کو کم کیا جاسکے ۔
|
|
ذہنی دباؤ کو ختم کرتا ہے
سب سے اہم بات رونا ہمارے ذہنی دباؤ کو ختم کرتا ہے ۔ جس سے ہم دماغی امراض
سے محفوظ رہتے ہیں ۔ اس لیے بہتر ہے کہ جب بھی کسی مسائل کی وجہ سے آپ ذہنی
دباؤ کا شکار ہورہے ہوں تو ذہنی دباؤ کو ختم کرنے کے لیے رو لیں ۔اس سے آپ
بہتر محسوس کریں گے ۔
|
|
درد کو کم کرتا ہے
بچپن میں جب ہم چوٹ لگتی تھی تو ہم زور زور سے روتے تھے لیکن بڑے ہونے کے
بعد ہم ایسی صورتحال میں خود قابو میں رکھتے ہیں اور رونے سے گریز کرتے ہیں-
لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر جسمانی درد میں کچھ رو لیا جائے تو اس سے درد کم
ہوجاتا ہے اور کچھ سکون مل جاتا ہے-
|
|