*تحریر: مسعود چوہدری*
ڈاکٹر صاحبان کو ادویات کو کمپنی نیم کے بجائے سالٹ بیسڈ نسخہ تحریر کرنے
کا پابند کیا جائے اور ادویات کی پیکنگ اور ادویات کے نام سالٹ بیسڈ ہو
جانے چاہیئں۔۔۔۔۔ نہ صرف ادویات سستی ہو جائیں گی بلکہ لوگ ادویات کو بغیر
نسخہ اور ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر نہیں استعمال کر پائیں گے۔۔۔۔
*مثال سے وضاحت کر دیتا ہوں*
برطانیہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ایک ریسرچ تحقیق کار ڈاکٹر ملیسا
سمار کی
اہم تحقیق آن لائن جریدے ”ہیومن ریپروڈکشن“ میں شائع کی گئی جس میں
پیراسٹامول، جسے ہمارے ہاں پیناڈول کے نام سے بھی فروخت کیا جاتا ہے، کے
بارے میں تفصیلی تحقیق کی گئ اور مردوں کو بانجھ بنانے میں اس کے کردار پر
تفصیل سے روشنی ڈالی گئ۔ چونکہ میرا مطمع نظر بانجھ پن سے متعلق تحقیق کو
زیر بحث لانا نہیں لہذا میں مدعے کی بات سمجھا کر اجازت لیتاہوں۔
اس دوا کو ہمارے ہاں درد یا بخار سے نجات کے لئے ہر کوئی استعمال کرتا نظر
آتا ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس دوا کی کیمیائ ترکیب C8H9NO2 ہے۔
جبکہ کیمسٹ اسے acetaminophen کے نام سے بھی جانتے ہیں۔ جبکہ پوری دنیا میں
یہ پیراسٹامول، پیناڈول، کالپول، ٹائیلینول، اور دیگر تقریباً تین سو مختلف
برانڈز کے نام سے فروخت کی جارہی ہے جبکہ صرف چین ایک واحد ایسا ملک ہے
جہاں اسیٹامینوفین کے نام سے ہی فروخت ہو رہی ہے۔ درحقیقت چین ہی وہ ملک ہے
جس کا ماڈل جزوی طور پر فولو کرنے کی جانب میں نشاندہی کر رہا ہوں۔ کلی طور
پر کیوں نہیں؟ ہر سسٹم کے اپنے کچھ نقائص ہیں اور یہ نقائص چین کے مکمل
نظام میں بھی ہیں۔ اس پر گفتگو کسی اور تحریر کی زینت بنائوں گا۔ ویسے بھی
ابتدائ طور پر ہم اتنا چھوٹا سا ہی کام کر لیں تو بہت زیادہ ہے۔پوراسسٹم
اڈاپٹ کرنے میں شاید ہمیں ایک صدی لگ جائے۔ بہرحال - پاکستان میں پیناڈول
کی اجارہ داری ہے اور باقی کسی بھی برانڈ کی رسائ نہیں۔ اور چونکہ دوا کی
اصلیت کے بجائے اسکے برانڈ نام پر زور دیا جاتا ہے تو جو کوئ بھی سستی دوا
کی فروخت کی کوشش کرتا ہے وہ کاروبار سے باہر ہو جاتا ہے کیونکہ آپ کو اگر
پیناڈول سے آرام آتا ہے تو دو سے چار گھنٹے تک آپ کو صرف پیناڈول سے ہی
آرام محسوس ہو گا کسی اور نام کی دوا سے نہی کیونکہ آپ اپنے دماغ کو تیار
کر چکے ہوتے ہیں کہ صرف اس سے ہی علاج ممکن ہے جبکہ یہ بھی عرض کر دوں کہ
جو اجزاء اس دوا میں موجود ہیں
یہ تمام اجزاء ہماری خوراک میں بھی شامل ہیں۔ لیکن ہمیں کبھی ترغیب نہیں دی
جاتی کہ ہم سر درد یا بخار کی صورت میں کچھ اچھا کھائیں۔ کیوں؟ کیونکہ اچھا
کھانا تین چار سو میں پڑ سکتا ہے جبکہ ایک گولی تو ایک روپے کی ہی ہے شاید۔
لیکن روکیئیے۔ دوائ کے سائڈ ایفیکٹس بھی ہیں۔ انکو سمجھنے کے لیئے یہ جان
لیں کہ یہ ہی دوائ معمولی بخار سے کینسر جیسے مرض تک میں دیگر دواؤں کے
ساتھ استعمال کروائ جاتی ہے کیونکہ دراصل دوائ کا نام نہیں اسکی کیمیائ
ترکیب ہے جو کام کرتی ہے۔ راقم مسعود چوہدری کوئ کیمسٹ یا ڈاکٹر تو نہیں جو
حتمی بات تحریر کر سکے لیکن تحقیق سے کچھ معاملات عیاں ہیں جو پیش کیئے اور
کر رہا ہوں۔ 2011 میں امریکہ میں سرکاری طور پر ایک کیمپین چلائ گئ جس کی
تحریر تھی
"Acetaminophen can cause serious liver damage if more than directed is
used."
یعنی اسیٹامینوفین (یعنی پیناڈول اور دیگر) کا بتائ گئی مقدار سے زیادہ
استعمال جگر کو تباہ کر دیتا ہے۔
اس کیمپین کا کوئ فائدہ نہیں ہوا ۔ وجہ؟ کیونکہ کسی کو پتہ ہی نہیں تھا کہ
اسیٹامینوفین کس بلا کا نام ہے کیونکہ وہاں بھی پاکستان کی طرح برانڈز بک
رہے ہیں نہ کہ دوائ۔ یہ ضرور ہے کہ امریکہ میں 325 ملی گرام سے زائد کے
استعمال کو ممنوع قرار دیا جا چکا ہے۔
یہ بھی عرض کر دوں کہ اس دوا کا استعمال الکوحول یعنی شراب نوشی کے درمیان
استعمال کی صورت میں جگر کو عام حالات سے کئ گنا زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔
صرف ایک سال 2011 میں بیلجئم میں 56000 ایسے جگر کے کینسر کے مریض سامنے
آئے جنہوں نے اسیٹامینوفین کو الکوحل کے استعمال کے دوران استعمال کیا۔
اس کے سائڈ ایفیکٹس پر ایک الگ سے تحریر لکھی جا سکتی ہے۔ یہ صرف ایک عام
سی دوا پرمختصر ترین گفتگو تھی۔ہر دوا پر اسی طرح کی سینکڑوں تحاریر
باآسانی ممکن ہیں۔
جناب ہمارے ہاں تو باوا آدم ہی نرالا ہے۔ جس دوائ کو دنیا میں جگہ نہیں
ملتی اور وہ مضر صحت بھی گردان دی جائے اسے بھی چند سیکنڈوں میں عوام میں
دے دیا جاتا ہے۔ وجہ؟ صرف کمپنی کا نام دیکھا جاتا ہے اور کچھ نہیں جبکہ
لائسنس کا اجراء اور سمپل ٹیسٹ کیمیکل فارمولا کا ہونا چاہیئے نہ کہ کمپنی
لوگو کا۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ادویات کی مقدار کا تعین بھی انتہائ ضروری ہے۔
اکثر اوقات ڈاکٹر صاحبان کو چند ملی گرام کی کسی فارمولہ میں ضرورت ہوتی ہے
لیکن دوا کی عدم دستیابی کے باعث وہ زیادہ ماہیت کی مالک دوا کی شمولیت
فارمولہ میں کر دیتے ہیں جس سے لاتعداد نقصانات ہوتے ہیں۔ عام سی غیر اینٹی
بائیوٹک کے رونے ہی نہیں ختم ہو سکتے، یقین مانیئیے مکمل اینٹی بائیوٹک کے
استعمال پر ہونے والے نقصانات کی گفتگو غیر اینٹی بائیوٹک کی گفتگو سے کئ
گنا طویل ہے۔ ابتداء کے طور پر یہاں سے شروع کیا جا سکتا ہے کہ
ڈاکٹر صاحبان کو ادویات کو کمپنی نیم کے بجائے سالٹ بیسڈ نسخہ تحریر کرنے
کا پابند کیا جائے اور تمام نظام اسی کے مطابق ترتیب دیا جائے۔دوا کی مالیت
کا تعین بھی اسی سالٹ بیس پر کیا جائے۔ یقین مانیئے بہت سی ادویات جن کا
سالٹ اور کام بالکل ایک ہی ہے انکی مالیت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ چھوٹے
بھائی کالم نگار وقار اسلم نے بتایا کہ لیووفلوکسیسین Cravit کے نام سے اسے
دی گئی جس کی قیمت leflox سے تین گنا ہے جبکہ صرف کمپنیوں کے نام کا فرق ہے
اور یہ بھیڈ چال جاری ہے مریض مہنگے داموں دوا لینے پر مجبور ہیں۔ |