۱۔درختوں، جھاڑیوں، پودوں وغیرہ کو لگنے والی
نوکدار ساختیں، پنجابی میں ’کنڈا‘ کہا جاتا ہے:
گُلوں سے خار بہتر ہیں جو دامن تھام لیتے ہیں
۲۔ بڑاترازو، پنجانی میں اسے بھی ’کنڈا‘ کہا جاتا ہے۔
۳۔ (پنجابی)(عورتوں کا) کانوں میں پہنا جانے والا زیور۔
۴۔ (پنجابی) بہت چالاک ، مکار شخص کو بھی ’کانٹا‘ بولا جاتا ہے۔
۵۔ ’حلق میں کانٹے پڑنا‘ محاورہ ہے جس کا مطلب ہے حلق کا اتناخشک ہونا کہ
بولا نہ جائے۔
۶۔ ’دل میں کانٹا چبنا‘ اس کا مطلب ہے دل پے کسی بات کا گہرا اثر ہو جانا۔
۷۔ ’کانٹے دار‘ اس کا لغوی مطلب ہے کانٹے رکھنے والا جیسا کہ کوئی رستہ یا
علاقہ ہو۔
۸۔ ’کانٹے دار‘ یہ اصطلاح بہت سخت مقابلے کے لئے بولی جاتی ہے۔جیسا کہ
کانٹے دار مقابلہ، دنگل، میچ وغیرہ۔
۹۔ ’کانٹے بونا‘ اپنے لئے یا دوسروں کے لئے مشکلات پیدا کرنا۔
۱۰۔ ’کانٹا بدلنا‘ ٹرین کا رستہ بدلنا، یاکسی شخص کا رویہ یا رستہ تبدیل کر
لینا۔
۱۱۔ عیسائیت کا کراس کا نشان ۔
۱۲۔ حساب میں جمع کا نشان بھی کانٹا کہلاتا ہے۔ ایسے ہی ضرب کا نشان بھی
ضرب کا کانٹا کہلاتا ہے۔
۱۳۔ کانٹی(پنجابی) پتنگ بازی میں کسی کی ڈور پکڑنے کے لئے ایک ترکیب، کسی
کے کام میں رکاوٹ ڈال دینا یا کام خراب کر دینا۔
۱۴۔ کانٹیاں(پنجابی) ڈور یا دھاگے کے ساتھ کوئی چیز باندھ کر بچے ایک دوسرے
کی ڈور یا دھاگے کاٹنے کا کھیل کھیلتے ہیں جسے پنجابی میں کانٹیاں بولا
جاتا ہے۔ ایک فقرہ زبان زدِ عام ہے:
آ بلوری کانٹیاں، میں سنگل ڈور لوائی اوو!
۱۵۔ خار پشت (سیہ) کے جسم پر لگنے والی نوکیلی تکلے جیسی ساختیں بھی کانٹے
کہلاتی ہیں واحد ’کانٹا‘۔
۱۶۔ مچھلی کے جسم سے نکلنے والی سوئی جیسی باریک اور نوکیلی ساختیں بھی
کانٹے کہلاتی ہیں۔ |