واٹس ایپ کے تمام صارفین کے لیے بری خبر

پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ میں صارفین کی چیٹ پراسرار طور پر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

روزنامہ اوصاف کے مطابق مختلف صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ از خود ’چیٹ ہسٹری‘ غائب ہو رہی ہے اور تمام تر ممکنہ کوششوں کے باوجود غائب شدہ چیٹ ریکور نہیں ہوسکی۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جب انہوں نے صبح واٹس ایپ کا ان بکس دیکھا تو 2 سے تین چیٹ ڈیلیٹ تھیں۔

مذکورہ صارف نے بتایا کہ 25 ای میلز کرکے واٹس ایپ کو شکایت سے آگاہ کیا گیا مگر کوئی ازالہ نہیں ہوا جب کہ صارف کی اس شکایت کو معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ویب بیٹا انفو‘ نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔

واٹس ایپ استعمال کرنے والے کئی صارفین نے ٹوئٹر پر چیٹ ہسٹری کے غائب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ از خود چیٹ کا غائب ہونا پریشان کن ہے اور اس پراسراریت پر کمپنی کا ردعمل نہ آنا مایوس کن ہے۔

گزشتہ سال اگست میں واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ ایک نئی شراکت داری کے تحت ایپ میں موجود تمام ڈیٹا ڈرائیو اکاونٹ میں بیک اپ کے طور پر موجود رہے گا اگر ایک سال تک اکاؤنٹ اپ ڈیٹ نہ کیا گیا تو از خود گوگل ڈرائیو سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

ڈیٹا ضائع ہونے کی ایک وجہ بیک اپ اکاؤنٹ کا معاملہ بھی ہوسکتا ہے تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ کسی خرابی کی وجہ سے ہورہا ہے اور واٹس ایپ کو اس خامی کو جلد از جلد دور کرنا چاہیے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

WhatsApp, one of the biggest social media application faced a lot of criticism after users lost their old chats. People complained that they were losing old chats. Initially, the complaint was reported by an Indian user named Bharat Mishra stated that his old chats were disappearing chronologically and that WhatsApp wasn’t responding to his more than 25 emails.