حال ہی میں ایک چینی خاتون اپنی عجیب و غریب بیماری کے
باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں- یہ خاتون اچانک low frequency پر مشتمل
آوازیں جیسے کہ مَردوں کی آواز سننے کی صلاحیت سے محروم ہو چکی ہیں-
چین کے علاقے Xiamen سے تعلق رکھنی والی یہ خاتون جب ایک صبح بیدار ہوئیں
تو انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کی آواز نہیں سن پا رہیں- رات
کو جب وہ سوئی تھیں تو سب کچھ بہتر تھا لیکن جب صبح وہ بیدار ہوئیں تو سب
بدترین ہوچکا تھا-
|
|
چینی خاتون جنہیں Chen کے نام سے جانا جاتا ہے کو مقامی اسپتال لے جایا گیا
جہاں ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد انکشاف کیا کہ Chen سننے سے محرومی کی ایک
انتہائی نایاب بیماری کا شکار بن چکی ہیں- اس بیماری کو reverse-slope
hearing loss کے نام سے جانا جاتا ہے-
خاتون ڈاکٹر Lin Xiaoqing کا کہنا تھا کہ “ Chen میری بات سن سکتی ہے اور
جواب بھی دے سکتی ہے لیکن جب نوجوان مرد سے اس نے بات چیت کی تو اسے نوجوان
کی کوئی بات نہیں سنائی دی“-
ڈاکٹر کے مطابق یہ بیماری 13 ہزار میں سے کسی ایک فرد کو ہوتی ہے اور عام
طور پر اس کی تشخیص بھی انتہائی مشکل ہوتی ہے کیونکہ مریض کچھ نہیں بتا پا
رہا ہوتا-
ڈاکٹر کا خیال ہے کہ چینی خاتون کو یہ بیماری ذہنی دباؤ کی وجہ سے لاحق
ہوئی ہے کیونکہ خاتون کئی گھنٹوں تک پیشہ ورانہ امور سرانجام دیتی رہی ہیں
اور انہوں نے اپنی نیند بھی پوری نہیں کی-
|