تم اتنے سنجیدہ شخص کیوں ہو؟ تمہیں پتہ ہے لوگ تم سے کچھ
عرصے کے بعد تنگ آجاتے ہوں گے اس کی وجہ یہ ہے کہ تم بہت ہنسی نہ ہی کوئی
مذاق بہت کڑوے ہو تم۔ اچانک ایک بہت ہی قریبی دوست نے مجھے یہ سب کہا شاید
اسے میری کوئی بات بری لگی ہو شاید وہ سچ بول رہا ہو مجھے نہیں پتہ۔مجھے اس
کی یہ بات سن کر بہت عجیب لگا لیکن ساتھ ہی بہت خوشی بھی ہوئی کیوں کے اس
نے مجھے دنیا سے کچھ الگ سمجھا جس دنیا میں سب کو میٹھا بننا پسند ہے میں
اس دنیا میں کڑوا شخص بننا پسند کرتا ہوں۔مجھے جھوٹ بول کر لوگوں کا دل
رکھنا نہیں آتا میں سچ بولنے کا عادی ہوں۔خیر جو بھی ہے بات تو سچ ہے کیوں
کہ لوگوں کو میٹھے لوگ میٹھی چیز ہی پسند آتی ہیں تب ہی تو لوگ میٹھا کھانا
پسند کرتے ہیں مگر بیماری میں لوگوں کے کام کڑوی دوائی ہی آتی ہے۔ مجھے
اچھا لگتا ہے جب میں باقی سب لوگوں سے الگ ہو کر کچھ الگ کروں۔ تمہیں پتہ
ہے کہ جب انسان بہت زیادہ میٹھا کھاتا ہے تو پھر ایک ایسا وقت بھی آتا ہے
جب طبیب اس شخص کو میٹھا کھانے سے روک دیتا ہے کیونکہ طبیب یہ جانتا ہے کہ
میٹھا وقتی طورپرتو اچھا لگتاہے مگر یہی میٹھا انسان کی صحت کو نقصان
پہنچاتا ہے۔ جانتے ہو جب طبیب میٹھا کھانے سے اجتناب کرنے کو کہتا ہے تو
دوائیوں کے طور پر کچھ کڑوی چیزیں کھانے کو بھول دیتا ہے۔ یعنی کے میٹھا آپ
کو اس حال میں دھکیل لایا مگر جب آپ مشکل میں ہوئے تو کڑوی چیز اس مشکل میں
آپ کے کام آئی۔ مجھے بہت اچھا لگتا ہے ایسا شخص بننا جب کسی کو اس میٹھی
دنیا والے مشکل میں ڈال کے چھوڑ جاتے ہیں اور ایک کڑوا شخص اسی کی مدد کرتا
ہے۔ اگر سنجیدہ رہ کر دوسروں کی مدد کرنے والے ہی کڑوے ہوتے ہیں تو مجھے
پسند ہے کڑوا بنا مجھے اچھا لگتا ہے ایسی دوا بننا جس سے کسی کا بھلا ہو۔
مجھے اچھا لگتا ہے اس شخص کا ہاتھ پکڑنا جس کو دنیا چھوڑ جاتی ہے مجھے اچھا
لگتا ہے کڑوا بننا
|